وزیرِداخلہ کے حکم پر تھائی لینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کاروائی ،وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلبی، ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 مارچ 2015 01:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) وزیرِداخلہ کے حکم پر تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کاروائی کا آغازکردیا۔ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلبی اور ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزارتِ داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل جو دس (10) دنوں میں اپنی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں ملوث بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں اور افسران کا بھی تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔وزارتِ خارجہ کو مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کاروائی کا آغازکیا جائے ۔وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلبی اور ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :