فرانسو اولاند ، مر کل اور ہسپانوی وزیراعظم کا جہاز کی جائے حادثہ کا دورہ

جمعرات 26 مارچ 2015 01:30

پیر س(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور جرمن چانسلر انجیلا مر کل نے بدھ کے روز اس علاقے کا دورہ کیا جہاں منگل کو جرمن ونگز کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راجوئے بھی بعد میں ان دونوں رہنماوٴں سے جا ملے۔

(جاری ہے)

ان تینوں رہنماوٴں نے لاشوں کی تلاش کے کام میں مصروف کارکنوں اور تحقیقات کرنے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ رہنما اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ سن 2000 کے بعد یہ فرانسیسی سرزمین پر کسی طیارے کو پیش آنے والا یہ پہلا اور بدترین حادثہ تھا۔

متعلقہ عنوان :