7سال بعد پریڈ کا انعقاد دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کا عکاس ہے،صدر مملکت،پریڈ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،ممنون حسین کا ظہرانہ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 26 مارچ 2015 01:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ 7سال بعد پریڈ کا انعقاد دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کا عکاس ہے،پریڈ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔بدھ کے روز یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں شرکت کرنے والوں کے اعزاز میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں ظہرانہ دیاگیا جس میں پریڈ کے منتظمین اعلیٰ سول وفوجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ 7سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر شاندار پریڈ کا انعقاد ہوا جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قومی عزم کا عکاس ہے،پریڈ کے اس کامیاب انعقاد نے قوم کو مزید متحد کیا ہے اور یہ پریڈ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار اداکرے گی۔صدر نے وطن کے دفاع میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پریڈ کے شرکاء کو یادگاری شیلڈز بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :