بےنظیر بھٹو قتل کیس ، انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عد الت نے استغاثہ کے گواہوں، سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ سمیت دیگر افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

جمعہ 27 مارچ 2015 09:16

راولپنڈ ی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈ ی ڈو یژ ن کی خصو صی عد الت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغا ثہ کے گو اہو ں سا بق سیکر ٹری دا خلہ کمال شاہ ، مجسٹر یٹ کا مران چیمہ ،ایف آئی اے کے دو انسپکٹروں نصیر اور عدنان جبکہ خیبر پختو نخو اہ پشاور پو لیس کے انسپکٹر نیاز کے قا بل ضمانت وار نٹ گر فتاری جا ری کر دےئے جبکہ سما عت 30 مارچ تک ملتوی کر تے ہو ئے ایف آ ئی اے کو ہدایت کی ہے کہ آ ئندہ سما عت پر گو اہوں کی عدا لت میں حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے جمعرات کے روز اس مقد مہ کی سما عت کے مو قع پر عدا لت کے استفسار پر استغا ثہ کی جا نب سے بتا یا گیا کہ گو اہوں سے سمن کی تعمیل کروائی گئی ہے تا ہم ایک گواہ سے تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدا لت نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ایف آ ئی اے کو ہدایت کی کہ آ ئندہ سما عت پر گو اہوں کی عدا لت میں حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے سما عت کے مو قع پر سا بق صدر پرویز مشرف کے وکیل جا وید صفدر ، سا بق سی پی او راولپنڈ ی سعود عزیز اور سا بق ایس پی راول ٹاؤن خر م شہز اد اور ایف آ ئی اے کے سپیشل پر اسیکیوٹر چوہدری اظہر بھی عدا لت میں پیش ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :