صولت مرزا کی ویڈیو ریلیز کرنے پر وزیراعظم سمیت ذمہ داران کے خلاف پرچہ کٹوانا چاہتے ہیں، الطاف حسین ،کراچی میں کسی کالعدم تنظیم کا سربراہ نہیں پکڑا گیا،میرے اوپر عمران فاروق قتل کا کوئی مقدمہ نہیں،منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات خانہ پری ہیں اصل مذاکرات زرداری صاحب سے ہوں گے،فوج کے کسی جرنیل کو میری کوئی بات بری لگی ہے تو بڑا پن دکھا کر مجھے معاف کردیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 27 مارچ 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی ویڈیو ریلیز کرنے پر وزیراعظم سمیت ذمہ داران کے خلاف پرچہ کٹوانا چاہتے ہیں،کراچی میں کسی کالعدم تنظیم کا سربراہ نہیں پکڑا گیا،میرے اوپر عمران فاروق قتل کا کوئی مقدمہ نہیں،منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات خانہ پری ہیں اصل مذاکرات زرداری صاحب سے ہوں گے،فوج کے کسی جرنیل کو میری کوئی بات بری لگی ہے تو بڑا پن دکھا کر مجھے معاف کردیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے انہوں نے کہا کہ جب تک زرداری صاحب تحریری یقین دہانی نہیں کراتے معاہدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے الجھنے والا کبھی اس دنیا میں خوش نہیں رہا،1992ء میں بھی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اسٹبلشمنٹ کے خلاف ایک جملہ بھی نہیں بولتے،نوازشریف نے لندنمیں میرے گھر آکر1992ء کے آپریشن سے متعلق معافی مانگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے موقع پر شہبازشریف نے فون کرکے تعاون کرنے کو کہا تھا،میں نے جواب میں کہا کہ بہت دیر کردی مہربان آتے آتے۔انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی ریڈیو ریلیز کرنے والے وزیراعظم سمیت جتنے بھی ذمہ داران میں پرچہ کٹوانا چاہتا ہوں،میرے وکلاء ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔صولت مرزا کا بیان باہر کیسے آیا۔رانا ثناء اللہ مجھے قانون کی وہ شق بتا دیں جس کے تحت پھانسی کے مجرم کی گھر والوں سے ملاقات کے بعد باہر لے جاکر ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

میرے گھر سے ایک ٹارگٹ کلر بھی نہیں پکڑا گیا،مجرموں کیلئے میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے رینجرز کو دھمکی نہیں دی وہ چھاپہ مارنے آئے تھے اورچھاپہ مار کر چلے گئے۔کراچی میں گڑبڑ کی اطلاع پر 2مرتبہ رابطہ کمیٹی کو معطل کیا،کم از کم50افراد کو پارٹی سے معطل کیا،بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں،مصطفیٰ کمال انیس قائم خان کو پارٹی سے نہیں نکالا۔

چند لوگوں کی وجہ سے پوری پارٹی کو برا کہنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز والوں نے ایم کیو ایم کے سوا کسی پارٹی کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی سلحہ ہمارے پاس آیا تو کوئی منہ نہیں کھول پائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے،کسی بھی رسم پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہونی چاہئے۔کسی کے پاس لائسنس یا غیر لائسنس یافتہ اسلحہ نہیں ہونا چاہئے۔

فوج کی عزت کرتا ہوں پاکستانی تھا اور پاکستانی ہوں،پاکستان کا پاسپورٹ بنا کر آنا چاہتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کو فون کیا لیکن وہ خیبرپختونخوا گئے تھے،بات نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ فوج کے کسی جرنیل کو میری کوئی بات بری لگی ہے تو وہ بڑا پن دکھا کر مجھے معاف کردے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں