فرانسیسی صدر دہشت گردی کیخلاف مارچ میں حصہ لینے اتوار کو تیونس کا دورہ کرینگے

جمعہ 27 مارچ 2015 09:51

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے جہادیوں کے حملے ، جس میں 21افراد ہلاک ہوئے تھے ، کے تناظر میں ”دہشت گردی کیخلاف مارچ “ میں حصہ لینے کے لئے اتوار کو تیونس کا دورہ کریں گے ، یہ بات ان کے دفتر نے بتائی۔اولاندے کے ایلسی پیلس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بیجی کائیڈ اسیبسی کی دعوت پر جمہوریہ کے صدر تونسیا کے حکام کے زیر اہتمام دہشت گردی کیخلاف بڑے جمہوریہ مارچ میں شرکت کے لئے تیونس جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ کی جانب سے حملے میں مسلح افراد نے تیونسیا کے قومی میوزیم پر دھاوا بول کر 20غیر ملکی سیاحوں اور ایک پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا ۔بارڈو میوزیم کو کھولنے کا منصوبہ بدھ کو آخری منٹ پر ملتوی کردیا گیا ، میوزیم کے حکام نے تجویز کی کیونکہ سکیورٹی کا مسئلہ تھا اور حکومت نے سائٹ پر کام ختم نہیں کیا تھا ۔حکام نے کمپلیکس پر حملے کے روز سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کیا اوراس کو تیونسیا کی پارلیمنٹ میں بھیجا جائے گا