دیربالا ،پولیس کی کاروائی،سورہ میں د ی گئی ڈیڑھ سالہ لڑکی کے دادا سمیت جرگہ ممبران کے آٹھ افراد گرفتار ، حوالات بند کردیا

جمعہ 27 مارچ 2015 09:49

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) دیرپولیس کی ہاتن درہ میں کاروائی،سورہ میں د ی جانیوالی ڈیڑھ سالہ لڑکی کے دادا سمیت جرگہ ممبران کے آٹھ افراد گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا جبکہ کمسن دو بچے کلثوم اور ذکریا کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،ڈی پی او سیداسرار الدین واقعات کے مطابق دیر کے نواحی علاقے ہاتن درہ میں دو خاندانوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا جس میں پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر جرگہ کے ذریعے معاملات کسی حد تک حل بھی ہو ئے تھے تاہم لڑکے والے بضد تھے کہ جھگڑے کے حل کیلئے اس میں لازمی طور پر لڑکی دینا ہونگی تب ہم راضی نامہ کرلیں گے۔

جبکہ اس کے بعد دو ماہ قبل مزکورہ جرگہ ہوا جس میں ڈیڑھ سالہ بچی کلثوم کو "سورہ"میں دینے کا حکم جرگے نے دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اسرار الدین نے کہا کہ آج ہم باچہ گل ولدشہاب الدین کے رپورٹ پر ایف آئی آر درج کرلیا جس میں اب تک لڑکی کا دادا شہزادہ ولد شیرعلی نے لڑکی کے والد کے غیرموجودگی میں کم سن لڑکی کلثوم کو سورہ میں دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسرار الدین باچہ نے کہا کہ اب جرگہ ممبران کے آٹھ افراد بابو ولدانور،شیرعلی ولدانور،باگل ولد انور، گل شیر ۔

عبدالشکورولد اکرم،محمدیارولدصدبر غونڈو کو گرفتار کرلیا ہے جسے دیرپولیس سٹیشن کے حوالات میں بندکرلیا گیا۔اسرارالدین نے بتایا کہ کم سن دونوں بچوں کلثوم اور ذکریا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ایف آئی ار علت نمبر263دفعہ 310Aدرج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :