جوڈیشل کمیشن،اسحاق ڈاراوراسدعمرغلط فہمیاں دورکرنے کیلئے ملاقات پررضامند،آج مل بیٹھیں گے

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان غلط فہمیاں دورکرنے کیلئے ملاقات طے ہوگئی ،اسحاق ڈاراورجہانگیرترین کی قیادت میں وفودآج (ہفتہ کو )ملیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران اسحاق ڈارنے کہاکہ تحریک انصاف کوجودستاویزدی گئی وہ نہیں دیکھی تاہم جومعاہدہ طے ہواتھااس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،تحریک انصاف نے کہاتھاکہ پہلے آرڈیننس طے کرلیں جمعہ کومل بیٹھیں گے ،لیکن آج ملاقات نہیں ہوئی ،جوبھی معاملات ہیں وہ ہفتہ کے روزمل بیٹھ کرطے کرلیں گے جبکہ اسدعمرنے کہاکہ ہم اسحاق ڈارپراعتمادکرتے ہیں ۔

ہفتہ کے روزملاقات ہوگی اورمعاملات حل کرلیں گے ۔عمران خان نے کہاہے کہ اگرمعاہدہ تبدیل ہواتوسڑکوں پرنکلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی پرحملے کی ہم سب نے مذمت کی تھی حملہ کرنے والوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزاملنی چاہئے