وزیراعظم کی صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ تک موٴخر کرنے کی سفارش ،سمری صدر کو ارسال ،صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ طے کی گئی تھی

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:00

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ تک موٴخر کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی کو موٴخر کرنے کی نئی سمری ارسال کردی، سمری کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت کو تیس روز کیلئے موٴخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں ہفتے جاری ہونے والے نئے ڈیتھ وارنٹ میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ طے کی گئی تھی۔سمری کی منظور ہونے کی صورت میں نئی مہلت کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ پھانسی کا حتمی فیصلہ صدر مملکت کریں گے۔واضح رہے کہ صولت مرزا کی خفیہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صولت مرزا کی پھانسی موٴخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی یکم اپریل سے تیس روز کیلئے روکی جائے۔

متعلقہ عنوان :