پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری بارے محتاط پر امید ہے‘ اشرف غنی،امن کے فروغ کیلئے طالبان اور دیگر انتہا پسندوں کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ کونسل سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے محتاط پر امید ہے تاہم امن کے فروغ کیلئے طالبان اور دیگر انتہا پسندوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خارجی تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے محتاط پرامید ہے کہ ہم نے بنیادی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے ایکد وسرے کے ساتھ ان بنیادی مسائل کی وضاحت کردی ہے جو کہ دونون ممالک کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے تعلقات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بنے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان گز شتہ تیرہ سال سے افغانستان کے ساتھ جارحیت کے حوالے سے غیر واضح ریاست بنا ہوا ہے اور خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ پاکستان خود بھی اب اس حقیقت کو تسلیم کر چکا ہے اور اب دونوں ملک اس جارحیت کو مل کر ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشحالی اور استحکام کیلئے علاقائی سطح پر نمٹنا ہوگا بصورت دیگر ہم سب ڈوب جائین گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم سب اتنے دانشمند ہیں کہ ڈوبنے کے بجائے سب مل کر تیر سکیں۔

متعلقہ عنوان :