بھارت اور امریکہ کا دفاعی ٹیکنالوجی کے متعدد منصوبوں پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:51

واشنٹگن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) بھارت اور امریکہ قومی ، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لئے دفاع ٹیکنالوجی کے متعدد منصوبوں پر مل کر کام کریں گے ۔ ان منصوبوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کانگریس کے اجلاس میں سینئر قانون دان کو بتایا کہ دفاعی شعبے کے تحقیق دان اور بھارتی وزارت دفاع سائنس و ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں ۔

اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حالیہ ملاقاتوں میں قومی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے دفاعی تعاون کی شدت پر تفصیلی بات چیت کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک آئندہ دس سال کے دفاعی شعبے کا معاہدہ کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :