بنگلہ دیش‘ مذہبی رسومات کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک‘ 30 زخمی

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:53

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی رسومات کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 20 کلومیٹر دور نارائن گنج میں اس وقت پیش ایا جب ہزاروں لوگ دریا کے کنارے مذہبی رسومات ادا کر رہے تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

متعلقہ عنوان :