اسلام آباد،وفاقی حکومت کا وزارت کیڈکوختم کرنے کافیصلہ ،ٹیکسٹائل ڈویژن اورکامرس ڈویژن کووزارت کامرس کے ماتحت کردیا گیا ، غیرفعال اورحکومت پربوجھ بننے والے اداروں کوبندکرنے کافیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت نے وزارت کیڈکوختم کرنے کافیصلہ کرلیا،ٹیکسٹائل ڈویژن اورکامرس ڈویژن کووزارت کامرس کے ماتحت کردیا،تمام غیرفعال اورحکومت پربوجھ بننے والے اداروں کوبندکرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔کابینہ کمیٹی برائے تنظیم نوکااجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آبادمیں منعقدہدوا،اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات جس میں وفاقی داروں کی کارکردگی اوراٹھارویں ترمیم کے بعدپیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں تعلیم ،سیاحت ،فوڈ،لائیوسٹاک سمیت ایسے تمام محکموں جوصوبوں کومنتقل ہوچکے ہین سے متعلق مختلف وزارتوں میں قائم ڈیپارٹمنٹس کابھی جائزہ لیاگیا،کابینہ کمیٹی نے اتفاق رائے کے ساتھ وزارت کیڈکوختم کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کیڈکے ماتحت ہسپتال وزارت قومی صحت اورسکول وکالجز،وزارت تعلیم وتربیت کے ماتحت کرنے کافیصلہ کرلیا۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کوارسال کی جائے گی ۔کابینہ کمیٹی کااگلے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،جس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی اورپورٹس اینڈشپنگ کے محکموں پربحث کی جائے گی ۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین ،وزیراطلاعات پرویزرشیداوروزارت خزانہ کے سینئرافسران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :