وفاقی حکومت کی نئے مالی سال 2015-16 ء میں غریب عوام پر دو نئے ٹیکس لگانے کی تیاری،چار سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2015-16 ء میں غریب عوام پر دو نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس سے چار سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے دو نئے ٹیکس گلوبل انرجی اور تونائی سرچارج ٹیکس کے نام سے وصول کئے جا ئیں گے ذرائع کے مطابق حکومت کے گردشی قرضے 350 ارب روپے سے زائد ہوگئے لیکن وزارت بجلی و پانی کے مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ پانچ سو ارب روپے سے زائد کے بتایا جات ہیں جو وزارت ان اداروں سے وصول کرنے سے قاصر ہے اس لئے وزارت بجلی و پانی نے حکومت سے دو نئے ٹیکس لگانے کو کہا ہے جن میں گلوبل انرجی ٹیکس اور توانائی سرچارج ٹیکس شامل ہیں اس ٹیکس کے لگنے سے حکومت کو چار سو ارب روپے حاصل ہوں گے جس سے گردشی قرضے ختم کرنے میں مدد ملے گی پی ٹی آئی کے ایم این اے اصغر اعوان نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طر ح کے ٹیکس لگانا ظلم کے مترادف ہے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا حکومت کی نااہلی ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام پر نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں بلکہ ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :