سابق صدر آصف علی زرداری یمن کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت ،مشاورت کے بعد اپوزیشن اپنا فیصلہ دے گی

اتوار 29 مارچ 2015 01:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری یمن کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کرینگے ۔ مشاورت کے بعد اپوزیشن اپنا فیصلہ دے گی ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے یمن کے مسئلے پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے آصف زرداری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں اور فون پر رابطے کرینگے اور ان سے مشاورت کرینگے مشاورت کے بعد اپوزیشن اپنا فیصلہ دے گی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرے ۔