جوہری ہتھیار وں کی تیاری یا حصول کو خارج ازامکان قرار نہیں دیں گے ،سعودی عرب،مختصر نوٹس پر پاکستان سے وار ہیڈز کوخرید نے کیلئے سعودی بادشاہت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے ساٹھ فی صد سے زیادہ ادائیگیاں کی ہیں ،برطانوی اخبار کا انکشاف

اتوار 29 مارچ 2015 01:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء )سعودی عرب نے جوہری ہتھیاروں کی تیار ی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار وں کی تیاری یا حصول کو خارج ازامکان قرار نہیں دے گا۔. برطانوی اخبار”انڈی پینڈینٹ “ نے امریکی نشریاتی ادارے سے امریکا میں سعودی سفیر کے ایک انٹرویو کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے اشارہ دیا کہ سعودی عرب جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا حاصل کرنے کے امکان کو رد نہیں کرے گا۔

جوہری ہتھیاروں کے بنانے کے متعلق امریکی ٹی وی کے سوال پر سعودی سفیر نے کہا کہ یہ ایسا موضوع نہیں جس پر میں عوامی سطح پربات کروں۔جب انہیں اس موضوع پر بات کرنے پر اصرار کیا گیا۔تو انہوں نے کہا کہ یہ چیز ایسی نہیں کہ جس پر میں بات کرسکوں اور نہ میں اس پر تبصرہ کروں گا۔

(جاری ہے)

گارجین کی 2010کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں یقین رکھتی ہیں کہ سعودی بادشاہت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے ساٹھ فی صد سے زیادہ ادائیگیاں کی ہیں تاکہ اس کے بدلے میں مختصر نوٹس پر وہ پاکستان سے وار ہیڈز کوخریدا سکیں۔

دونوں ممالک بہت قریبی اور بعض اوقات خصوصی تعلقات رکھتے ہیں تاہم اس وقت پاکستان اور سعودی عرب کے بہت قریبی فوجی تعلقات ہیں اور انہوں نے مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی۔سعودی عرب پہلے سے ہی رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس کی شکل میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کوایک سویلین ایٹمی پروگرام کی شکل میں اہم جوہری مہارت بھی حاصل ہے ،اسی قسم کی مہارت ایران بھی حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

2012 ء میں سعودی عرب نے علاقائی تواز ن بگڑنے کی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اگر ان کاہمسایہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے گا تو وہ بھی لیں گے۔ایک سینئر ذریعے نے برطانوی اخبار ٹائمز کو اس وقت بتایا تھا کہ سیاسی طور پر یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں لیکن سعودیہ کے پاس نہ ہوں۔امریکہ اور دیگر مغربی اتحادی کہتے ہیں کہ جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔ ایران جوہری ہتھیاروں کی تعمیر کی تردید کرتا ہے

متعلقہ عنوان :