یمن میں رات بھر بمباری ہوتی ہے ،نیند نہیں آتی ،ہر طرف خوف ہی خوف ہے ،ہمیں یہاں سے نکالا جائے ،ننھی بچیوں کا حکومت پاکستان سے اپیل

اتوار 29 مارچ 2015 01:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)یمن میں محصور پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے انخلاء کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں مقیم تمام پاکستانیوں کو جلد از جلد نکالا جائے ،ہماری جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں محصور ڈاکٹر شمسی کی والدہ ہما نے بتایا کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے صنعاء شہر کو چھوڑنے اور حدیدہ کیلئے روانہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ صنعاء اور حدیدہ کیلئے9 گھنٹے کا سفر ہے ،سڑکوں پر گاڑیوں کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور حدیدہ کے راستے سعودی عرب نے شدید بمباری کی ہے جس سے یہ راستہ خطرناک ہے اس صورت حال میں ہم پیدل سفر کیسے کرسکتے ہیں۔

ایک اور محصور پاکستانی شازیہ نے بتایا کہ صنعاء میں رات کو شدید بمباری کی گئی جس سے رات بھر سوئے نہیں ہیں، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد یمن سے نکالا جائے ۔ایک ننی بچی انابیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت ڈری ہوئی ہوں وزیر اعظم نواز شریف ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکالیں اور پاکستان لے جائیں،عمران غوری کی بیٹی زینب نے کہا کہ رات کو گولہ باری کی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے،یہاں ہر طرف خوف ہی خوف ہے حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمیں یہاں سے نکالیں

متعلقہ عنوان :