بھارت میں شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے اقدامات کی تعریف‘ سرمائیکل باربر کا انکشاف

اتوار 29 مارچ 2015 01:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس 3گھنٹے سے زائد جاری رہا-وزیراعلیٰ نے سکولز ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے تیز رفتاری سے پیشرفت پر صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکولز، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا-ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر نے اپنے دورہ بھارت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا رہاہے اور بھارتی حکام وزیراعلیٰ شہبازشریف کے شعبہ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے معترف ہیں بلاشبہ اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتہائی متحرک قیادت اور ان کی پوری ٹیم کو جاتاہے جو تعلیم کے میدان میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں-

متعلقہ عنوان :