تین سویڈش اراکین پارلیمنٹ کی ایڈورڈ سنوڈن سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

اتوار 29 مارچ 2015 01:35

سٹاک ہوم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)سویڈن کے میڈیا کی اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ کے سویڈن کے تین ارکان گزشتہ روز بڑے پیمانے پر جاسوسی پر تبادلہ خیال کے لئے امریکی انٹیلی جنس کے مفرور ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈین سے ماسکو میں کسی خفیہ مقام پر ملاقات کی ہے ، اس ملاقات کا اہتمام رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ فاؤنڈٹین نے کیا تھا جو کہ سویڈن میں قائم ایک ادارہ ہے ۔

اس نے ستمبر2014ء میں سنوڈین کو انسانی حقوق کے ایک انعام سے بھی نواز تھا ، گرینز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جیکب ڈالنڈی نے سرکاری نشریاتی ادارے ایس وی ٹی کو بتایا کہ ہم نے اس کے سفر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس بارے میں تفصیلی معاملات فراہم کی کہ بڑے پیمانے پر جاسوسی کیسے کی جاتی ہے اور کوئی کس طرح انجام نہیں دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں ڈالنڈی کے علاوہ لبرل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ میتھیس سنوڈین اور کنزرویٹو ماڈریٹ پارٹی کی سیسلیا میگنوسن بھی شریک تھے۔

سنوڈین نے کہا کہ مجھے رائٹ لیولی ہڈ نے دعوت دی تھی اور میرے لئے اس سے انکار ممکن نہیں تھا ،یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی ۔سنوڈین جو کہ قومی سلامتی ادارے کا ایک سابق کنٹریکٹر ہے ، امریکی مملکت کی جاسوسی کے بے شمار راز افشاء کرنے کے بعد2013ء میں روس میں جلا وطنی کی زندگی بسر کررہا ہے

متعلقہ عنوان :