جان کیری کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو،ایران کے جوہری پروگرام پر آج ممکنہ وزراء خارجہ اجلاس پر اتفاق

اتوار 29 مارچ 2015 01:38

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف ٹیلی فون پر ہونیوالی بات چیت میں سوئٹزرلینڈ میں ایران کے جوہری مذاکرات میں اتوار کو وزراء خارجہ کے ممکنہ اجلاس سے اتفاق کیا ہے ، یہ بات روسی وزارت خارجہ نے بتائی۔

(جاری ہے)

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی مصالحت کنندگان کے طور پر کام کرنیوالی چھ بڑی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کے لاؤسانی میں 29مارچ کو اجلاس منعقد کرنے کے امکان کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

کیری اور لاروف نے ایرانی جوہری پروگرام کے آس پاس کی صورتحال کو حل کرنے کے لئے عالمی معاہدے کے بارے میں کام کر نے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اس عمل کے کئی پہلوؤں کے بارے میں روس اور امریکہ کے موقف میں قربت پائی جاتی ہے۔روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریاکوف نے قبل ازیں جمعہ کو کہا تھا کہ اس امر کا امکان ہے کہ لاروف مذاکرات میں شرکت کریں گے لیکن ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، یہ بات روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے بتائی ہے

متعلقہ عنوان :