یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی طیاروں کے کاک پٹ میں دو افراد کی موجودگی ہروقت لازمی رکھنے کی سفارش

اتوار 29 مارچ 2015 01:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)جرمن ونگز طیارے کے اس ہفتے مبینہ ارادی طور پر گرا کر تباہ کرنے کے بعد یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ روز سفارش کی ہے کہ طیاروں کے کاک پٹ میں کم ازکم دو افراد تمام وقت کے لئے موجود رہیں گے۔ای اے ایس اے نے کہا کہ کاک پٹ میں موجود دو میں سے ایک فرد لازمی طور پر ایک ماہر ہوا باز ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ای اے ایس اے طیاروں کے لئے آج ایک وقتی تجویز شائع کررہی ہے تاکہ یقینی بنائے جاسکے کہ ایک ماہر ہوا باز سمیت دو عملے کے ارکان پرواز کے دوراز تمام وقت کاک پٹ کے اندر موجود رہیں گے۔

فضائی کمپنیوں کو عملے کے ارکان کے آپریشنل یا طبی ضروریات کے باعث کاک پٹ چھوڑنے سے متعلق حفاظتی اور سلامتی کے خطرات کا پھر سے جائزہ لینا چاہتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ سفارشات جرمن ونگز طیارے 4U9525 کے ڈرامائی حادثے کے بعد حالیہ دستیاب معلومات پر بنیاد رکھتی ہیں اور فرانسیسی تحقیقات کاروں کے نتائج کے بعد ان کا دوبارہ جائزہ لے گا