دہشت گردی کے خاتمہ اوروطن عزیز کے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، آصف زرداری،مفاہمتی پالیسی کے بدولت آج ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہے پیپلز پارٹی نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں کارکن اور عہدیدار پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکارلائیں، وفود سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 09:06

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اوروطن عزیز کے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی مفاہمتی پالیسی کے بدولت آج ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہے پیپلز پارٹی نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں کارکن اور عہدیدار پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروکارلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آصف علی زرداری نے کہاکہ بلوچستان کی عوام کی احساس محرومیاں کے ازالہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عملی اقدامات کیئے گئے رقبہ کے لحاظ سے این ایف سی ایوارڈ دیا بلوچستان حکومت کے ذمہ قرض معاف کرکے ایک سوبیس ارب روپے کی خطر رقم کے ساتھ ساتھ بیروزگارو نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے آغاز حقوق پیکچ دیا گیا اور قوم پرستوں کی خواہشات کے مطابق 1973کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا گیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے ہماری طاقت عوام اور پارٹی کے ورکر زہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس میں چار آمروں کے دور حکومت کا بھر پور مقابلہ کیا ہمارے کارکنوں اور قائدین نے شہادتیں دیں لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی عوام کے حقو ق کی سودے بازی کی گئی اور کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں پارٹی عہدیدار اور کارکنوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ پاکستان استحکام بقاء قومی سلامتی اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں ۔