پشاور، حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑ ی پر فائرنگ، پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم شہید

پیر 30 مارچ 2015 09:06

حیات آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گآری پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک آرمی کے کرنل طاہر عظیم شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز حیات آباد کے نواحی علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کرنل عظیم موقع پر شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں موجود پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم موقع پر شہید ہو گئے ہیں پاک فوج کے جوان کی لاش کو پوسٹم مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم معلوم نہیں ہو سکا کہ کس نے کس بنیاد پر کرنل طاہر پر فائرنگ کی ہے۔