یمن صورتحال،وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،رواں ہفتے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے

پیر 30 مارچ 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے یمن صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ہفتے وزیراعظم سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے والے سیاسی قیادت سے مشورے کریں گے،اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کے رفقاء کار آج سے سے سیاسی قائدین سے ملاقاتیں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

یمن کی صورتحال پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان نے جمعہ کے روز وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان میں اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ پاک فوج کے دستے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کیلئے بھیجے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے وزیراعظم ملک کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :