اب پاکستان اور ظالم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ملک میں قومیتوں کی نہیں امیر اور غریب اور ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، سراج الحق، یہاں ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں ،ہم آئین کی حکمرانی پر یقین رکھنے والے جمہوری لوگ ہیں اور آئینی اور جمہوری طریقے سے عوام کی مدد سے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں ، منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 30 مارچ 2015 09:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں،دیانتدار اور معاشرے میں اچھی شہرت کے حامل لوگ جماعت اسلامی کے ممبر بن کر ہر سطح کی ذمہ داریوں تک پہنچ سکتے ہیں،اس مقصد کیلئے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان 3تا 15اپریل ملک بھر کے پانچ سو شہروں اور ہزاروں دیہاتوں ،گاؤں اور گوٹھوں میں عوام کے پاس جائیں گے اورانہیں اپنے ممبر اور ووٹر بنائیں گے ۔
جماعت اسلامی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی ذمہ دار ان کے دوروزہ خصوصی مشاورتی اجلاس کے بعد منصورہ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت کے ہر کارکن کو کم از کم ایک سو لوگوں کو جماعت کے ممبر اور ووٹر بنانے کا ہدف دیا گیا ہے ، 12روزہ رابطہ عوام مہم کے دوران ہم ایک کروڑ لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں گے ۔(جاری ہے)
اقلیتوں پرمشتمل پاکستانی برادری ہندو ،سکھ اور عیسائیوں کو بھی جماعت اسلامی کے کارکن بنایا جائے گاتاکہ 68سال سے ملکی اقتدار قابض انگریز کے غلاموں اور استعمار کے ایجنٹوں سے 18کروڑ عوام کو نجات دلائی جاسکے ،جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں ایک بڑی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔
اس موقع پرجماعت اسلامی کے نائب امراء میاں محمد اسلم ،حافظ محمد ادریس سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور شاہد شمسی بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ اب پاکستان اور ظالم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ملک میں قومیتوں کی نہیں امیر اور غریب اور ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسی ظالم طبقہ کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا اور ہمارا ایک بازو ہم سے جدا ہوگیا ،اب اس طبقہ کوملک و قوم کی تقدیر سے مزید کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حالات کو کوسنے اور سر پر ہاتھ رکھ کر روتے رہنے سے کچھ نہیں ہوگا مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو اٹھنا اور ظالموں لٹیروں اور کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عام آدمی جماعت اسلامی کے پاکیزہ کردار کی گواہی دیتا ہے ،عوام جانتے اور ببانگ دہل ہماری پاک دامنی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن اب اس محبت اور تعریف سے آگے بڑھ کر انہیں پاکستان کو جاگیر داروں وڈیروں اور سرمایہ داروں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کے کندھے کے ساتھ کندھا اور قدم کے ساتھ قدم ملا کرچلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے ہندوؤ ں اور انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کیں اس آزادی کو برقرار رکھنے اور انگریز اور مغربی استعمار کے 68سالہ ظالمانہ شکنجے کو توڑنے اور دور غلامی کا خاتمہ کرنے کیلئے بھی ایک بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ یہاں ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں ،ہم آئین کی حکمرانی پر یقین رکھنے والے جمہوری لوگ ہیں اور آئینی اور جمہوری طریقے سے عوام کی مدد سے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں ،تاکہ اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے عوام کے غصب شدہ حقوق انہیں دلائے جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ میں خود کراچی ،اسلام آباد لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاکر براہ راست عوام کو جماعت میں شامل کروں گا،میرا اصل ہدف معاشرے کا پسا ہوا اور غریب طبقہ ہے جس میں تانگہ ریٹرھی والے ،جوتے بنانے اور کپڑے سینے والے ،فٹ پاتھ پر بیٹھنے والے غریب اور بے سہارا لوگ ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 30 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
کیویز پر قسمت مہربان نہ ہوسکی،آسٹریلیانے پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پرسجا لیا،ایم سی جی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اپنے آخری ونڈے میچ کو یادگار ... مزید
-
کو ئی بھی باولر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا
-
یمن سے محصور496پاکستانیوں کولیکرپی آئی کی خصوصی پروازکراچی ائیرپورٹ پراترگئی،ائیرپورٹ ٹرمینل پرمسافروں کی اہل خانہ کی بڑی تعداد،پھول اورہاراٹھائے اپنے پیاروں کے استقبال کیلئے جمع تھے ،لوگ خوشی ... مزید
-
وزیراعظم کو یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء پر تازہ رپورٹ پیش کی گئی ،عدن سے 150 پاکستانی بذریعہ روڈ مکلا جائیں گے، جہاں سے انہیں وطن واپس لایا جائے ،رپورٹ،یمن سے مزید 250 پاکستانیوں کو 31 مارچ کو وطن لایا ... مزید
-
وزیر دفاع خواجہ آصف کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،محصور پاکستانیوں کے انخلاء بارے تبادلہ خیال
-
دہشت گردی کے خاتمہ اوروطن عزیز کے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، آصف زرداری،مفاہمتی پالیسی کے بدولت آج ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہے پیپلز پارٹی نے ملک ... مزید
-
پشاور، حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑ ی پر فائرنگ، پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم شہید
-
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5.79 روپے اضافے کی تجویز ، سمری آج وزارت پیٹرولیم بھجوائی جائے گی حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
-
الطاف حسین کا سراج الحق کوٹیلی فون ،یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال، پاکستان اور ترکی کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے ، پاکستان مسئلہ کا حصہ بننے کی بجائے آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرے،سراج الحق
-
گورنر پنجاب کی تعیناتی کا رواں ہفتے قوی امکان،مشاورت مکمل
-
پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہیں،بھارت،بھارت توانائی کے شعبے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتا ہے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم
-
4,4 باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا‘ پرویز مشرف ،پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ‘ ڈاکٹر محمدامجد
-
یمن صورتحال،وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،رواں ہفتے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
-
سعودی عرب،یمن کے حوالے سے حکومت مکمل مشاورت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرے ، مولانا فضل الرحمن ،فوج بھیجنے کا معاملہ نازک ہے،موجودہ صورتحال میں مسلم امہ کو بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ ... مزید
-
اب پاکستان اور ظالم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ملک میں قومیتوں کی نہیں امیر اور غریب اور ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، سراج الحق، یہاں ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں ،ہم آئین کی حکمرانی پر یقین رکھنے والے ... مزید
-
یمن کی صورتحال،وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ریاض جائے گا
-
پاکستان اپریل کے پہلے ہفتہ میں قطر سے ایل این جی درآمد معاہدہ پر دستخط کرے گا
-
یمن کی جیلوں میں 300 پاکستانی قیدیوں بارے حکومت کے پاس کوئی اطلاعات نہیں
-
سانحہ یوحنا آباد ،قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس تھائی لینڈ روانہ
-
یمن جنگ کے پیچھے اسرائیل ہے ، معاملے پرغیرجانبداررہناقومی مفادمیں ہے ، عمران خان ،پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ،اس پربھی جوڈیشل کمیشن بنناچاہئے ،ایم کیوایم سے ہماری کبھی صلح ... مزید
-
یمن جانیوالے بحری جہازوں کے کپتانوں نے خود اپنی خدمات پیش کیں،دیگر پائلٹس سے جانے سے انکار کردیا تھا ،دونوں پائیلٹس کی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حکومت سے اعزازت سے نوازنے کا مطالبہ
-
حوثی باغی سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، اجازت نہیں دی جائیگی ، ترجمان سعودی فوج،یمن میں زمینی کارروائی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے ، بریگیڈئیر جنرل احمد عسیری
-
عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان،یمن میں سعود ی قیادت میں اس وقت تک فضائی کارروائیاں جاری رہیں گی جب تک حوثی باغی "ہتھیار ڈال کر پیچھے نہیں ہٹ جاتے، تنظیم کے روزہ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری ... مزید
-
عدن: اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ، 14 افراد ہلاک،سعودی فوج کی سر براہی میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ میزائل تبا ہ ، باغیوں کے قبضے سے عدن ایئرپورٹ آزاد کرا لیا گیا
-
ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات انتہائی اہم مرحلے میں داخل ، ڈیڈ لائن ختم ہو نے سے قبل فریقین کے معاہدے پر اتفاقِ رائے کی قوی امید
-
یمن میں بمباری کے دوران سابق صدر علی عبداللہ صالح کا بیٹا زخمی
-
ایبولا کا خطرہ، گنی میں ’ہیلتھ ایمرجنسی نا فذ،ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کسی بھی ہسپتال یا کلینک میں ایبولا کے مریض کی تصدیق ہونے جانے کے بعد اسے بند کر دیا جائے گا، مر نے والو ں کی تد فین کے لئے بھی نیا ... مزید
-
برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا،بلب میں کاربن کی نئی قسم ”گریفین“ کااستعمال کیا گیا ہے، ماہرین
-
بھا رت ، اروند کیجریو ال کی ”عام آدمی پارٹی“ کے ٹوٹنے کا خدشہ،پارٹی کے دو بانی رہنماوں کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا
-
یو اے ای میں یمنی سفیر احمد علی صالح برطرف
-
پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں،صدر ممنون حسین ،حکومت نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،پاک چین بزنس فورم سے خطاب
-
لاہور، حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس خواجہ سعد رفیق آج ٹربیونل میں پیش ہو ں گے
-
کسی سیا سی جما عت کو انتقامی کا روائی کا نشا نہ نہیں بننے دوں گا ،خورشید شاہ ، ایم کیو ایم کے ساتھ مذکرات کیے جا ئیں اسے دیوار سے نہ لگا یا جا ئے،سعودی عرب کے معا ملے پر نواز شریف کو پا رلیمنٹ کو اعتماد ... مزید
-
سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے، جمشید دستی،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے،میڈیا سے ... مزید
-
مستونگ میں فرنٹیئر کور کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک 6 زخمی، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ترجمان ایف سی
-
وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جاوید اقبال چیمہ پر جعل سازی کا مقدمہ درج،وزارت داخلہ کی جانب سے تھانہ مارگلہ پر دباؤ تفتیشی افسر غلام حبیب مقدمہ کے اندراج سے ہی مکر گئے
-
پشاور سمیت صوبے بھرکے تین ہزار سے زائد خواتین اورمرداساتذہ نے اسلحہ کے لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں دینے کاعمل شروع
-
کم سن بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے اور خواتین ملزمان کی تصاویر اتارنے پر ہیو مین رائٹس پر کام کرنے والی بارہ این جی اوز نے صوبائی حکومت سے رابطہ
-
حساس اداروں نے وفاقی پولیس کے چرسی پولیس اہلکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا، منشیات فروشی کی کثرت اور جرائم میں ممکنہ اضافے کو روکنے کے لیے 11ہزار 9سو پولیس اہلکاروں کے بارے مکمل معلومات جمع کی ... مزید
-
پی ٹی اے‘ وزارت آئی ٹی ‘ انسٹافون سے 22 ارب 13 کروڑ وصول کرنے میں ناکام، انوشکا رحمن ذمہ دار کا تعین نہیں کر سکیں‘ آڈٹ رپورٹ
-
میرپور،ایل اے 3کا ضمنی الیکشن،بیرسٹرسلطان محمود نے میدان مارلیا،بیرسٹر سلطان کی جیت پر خوشی ہے، ایک ہی گیند سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرائی ہیں،عمران خان
-
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ارب 86 کروڑ کے فنڈز ریسرچ کی بجائے سرمایہ کاری پر لگا دیئے،حکومت بھاری رقوم کا منافع کھانے والوں کی تحقیقات کرے،آڈٹ رپور ٹ
-
لالہ موسیٰ ، ریسکیو 1122کا کارنامہ ،کئی فٹ بلندی پر 8گھنٹے تک درخت کی ٹہنی پر پتنگ کی ڈور میں پھنسے کوے کو بحفاظت نیچے اتار لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.