شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج سے ہو گی

منگل 31 مارچ 2015 02:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج منگل سے ہو گی۔شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ہونیوالے آپریشن ضرب عضب کے باعث دس لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں کو چھوڑ کر خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان کے کلیئر قرار دیئے گئے علاقوں کو آئی ڈی پیز کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا، شیڈول کے مطابق شامیری قبائل آج بروز منگل 31مارچ سے 10اپریل تک اور میرعلی سپین وام کے متاثرین کی وطن واپسی دس اپریل سے تیرہ اپریل تک ہوگی۔متاثرین کی واپسی سے قبل حکومت نے ان قبائل سے مشروط معاہدہ کیا ہے۔ جس پر شمالی وزیرستان کے عمائدین نے تحفظات کا اظہار کیا واضح رہے کہ حکومت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی کی 31 مارچ کی تاریخ مقر ر کی تھی

متعلقہ عنوان :