سعودی عرب سے دوستانہ تعلقا ت ،پارلیمنٹ کواعتمادمیں لئے بغیرفوجی دستے بھیج سکتے ہیں،شاہدخاقان عباسی

منگل 31 مارچ 2015 02:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سعودی عرب سے دوستانہ تعلقات ہیں ،پارلیمنٹ کواعتمادمیں لئے بغیرفوجی دستے بھیج سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان نے کہاکہ سعودی عرب سے پاکستان کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اورپاکستان کی واضح پالیسی ہے کہ ہم سعودی عرب کی خودمختاری کادفاع کریں گے ۔سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے فوج بھیجنے کامطالبہ کیاتوپارلیمنٹ کواعتمادمیں لئے بغیرفوجی دستے بھیج سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :