سعودی عرب فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، اعلیٰ سطحی وفدآج سعودی عرب جائیگا، اعزازچوہدری،جوبھی فیصلہ ہوگاملکی مفادمیں ہوگا،مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،وزیراعظم امت مسلمہ کی قیادت سے رابطہ کریں گے، سیکرٹری خارجہ کا سرکاری ٹی وی کوانٹرویو

منگل 31 مارچ 2015 02:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہاہے کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،پاکستان کااعلیٰ سطحی وفدآج بروزمنگل کوسعودی عرب جائیگا،جوبھی فیصلہ ہوگاملکی مفادمیں ہوگا،مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،وزیراعظم امت مسلمہ کی قیادت سے رابطہ کریں گے ۔سرکاری ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یمن سے پاکستانیوں کونکالنااولین ترجیح ہے ،یمن میں تین ہزارپاکستانی موجودتھے ،عدن میں خانہ جنگی ہے ،150سے 200پاکستانی عدن میں ہیں ۔

پاکستانیوں کونکالنے کیلئے مختصرنوٹس پرپاکستانیوں کوحدیدہ میں اکٹھاکیاگیا،حکومت نے بھرپوراقدامات کئے ،بھارت سمیت دوسرے ملکوں کے باشندے اب تک یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ،بحری جہازکے ذریعے بھی پاکستانیوں کولانے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوفلائی زون میں حکومت کواجازت دینے پرسعودی عرب کے شکرگزارہیں ۔چین کاجہازبھی پہنچ رہاہے ،چین سے بھی رابطے میں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے ،پاکستانی عوام کے جذبات سعودی عرب میں مقدس مقامات کیلئے ہروقت دھڑکتے ہیں ۔سعودی عرب جانے کیلئے وفدتیارہے ،پاکستانی وفدمنگل31مارچ کوجائیگا،وفدرپورٹ وزیراعظم کوپیش کریگا،تمام زمینی حقائق معلوم کرنے کے بعدفیصلہ کیاجائیگا،غیرملکی ایجنسی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کرائسزمینجمنٹ سیل بنایاہے ،یہ سیل24گھنٹے کام کررہاہے ،کرائسزمینجمنٹ سیل سے رابطہ کریں ،یمن کے جن شہروں میں پاکستانی محصورہیں وہ فوکل پوائنٹ بنائیں اورمکلاپہنچیں ،مکلاپہنچنے والوں کوبحری جہازکے ذریعے لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کرادراداکرسکتاہے ،پاکستانیوں کے دل تمام مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،وزیراعظم تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے رابطہ کریں گے ۔

یمن کے حالات کوفرقہ واریت کارنگ دیکرامت مسلمہ کی کوئی خدمت نہیں ہورہی ،پاکستان مسئلے کاپرامن حل چاہتاہے ،ایران سے بھی ہمارے رابطے رہتے ہیں ،پاکستان مسلم امہ میں اتحاددیکھناچاہتے ،عالمی برادری اوراوآئی سی بھی اپناکرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفدکی سعودی عرب سے واپسی پرجوبھی فیصلہ ہوگاوہ قومی مفادمیں ہوگا۔پاکستان پرکوئی دباوٴنہیں ہم آزاداورجمہوری ملک میں اپنے فیصلے آزادی اورقومی مفادمیں کرتے ہیں ،بعض اوقات پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کے اعتمادکو۔

۔۔۔کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،مشرق وسطیٰ میں غیرریاستی عناصرسرگرم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کادوست ملک ہے ،جب ایک دوست مشکل میں ہوتودوست مددکوپہنچتاہے ،مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کی مددکی ،سعودی عرب پرمشکل وقت آیاتوپاکستان مددکریگا۔انہوں نے کہاکہ جنگی حالات میں وقت پرفیصلہ کرنااہم ،وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ پاکستانیوں کوبحفاظت لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں مسائل ہیں لیکن گھبرانانہیں چاہئے ،پاکستان کی قیادت ملک کودرست سمت میں لے جارہی ہے ،پاکستان کے ادرے متحدہیں پاکستان کامستقبل روشن ہے

متعلقہ عنوان :