کپتان کا عہدہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اظہر علی ، چیئرمین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، امید ہے تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرینگے ،سب سے پہلا ٹاسک ٹیم کو متحد کرنا ہے ، مصباح الحق کا خلاء کبھی پر نہیں کرسکوں گا ، پریس کانفرنس

منگل 31 مارچ 2015 02:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کپتان کا عہدہ بڑی ذمہ داری ہے ، امید کرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی مجھے سپورٹ کرینگے ، پہلا ٹاسک ٹیم کو متحد کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے کپتانی کے لئے اہل سمجھا مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کرتا انہوں نے خلاء کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا کپتان کا موقع ملا ہے تو پروف کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کا عہدہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ہمارا کام پرفارمنس میں بہتر لانا ہے ۔مصباح الحق کی جگہ لینا بڑا چیلنج ہے ٹیم کارکردگی میں مستقل مزاجی اہم ہے باقی ٹیمیں بھی پارٹی ہوتی ہیں مگر پاکستانی ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :