الیکشن کمیشن کا جناح گراوٴنڈمیں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کانوٹس،واقعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار،مفاہمت اورسیاسی ماحول کوبرقراررکھاجائیگا، الیکشن کمیشن

بدھ 1 اپریل 2015 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں جناح گراوٴنڈمیں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ واقعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ،مفاہمت اورسیاسی ماحول کوبرقراررکھاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے منگل کے روزکراچی کے جناح گراوٴنڈمیں ہونے والے تصادم کے واقعے کانوٹس لے لیاہے ۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ جناح گراوٴنڈمیں ہونے والاواقعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ،ایک دوسرے پربے بنیادالزامات سے گریزکیاجائے اورمفاہمت اورسیاسی ماحول کوبرقراررکھاجائے سیاسی جماعتیں انتظامیہ کی اجازت کے بغیرجلسے نہ کریں اورغیرضروری پریس کانفرنس سے گریزکیاجائے۔