کراچی،آصف زرداری کا بلاول ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے اطراف بیرئیرز ہٹانے کا حکم

بدھ 1 اپریل 2015 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بلاول ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے اطراف سے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر سے سکیورٹی بیریئرز ہٹانے کا حکم دیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر بیریئرز ہٹائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے بلاول ہاوٴس کے باہر بیریئر کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے بھی سابق صدر کی رہائشی گاہ کے باہر سے بیریئر نہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے بیریئرز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :