آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماوٴں کو آج ظہرانے پرمدعوکرلیا،یمن کی صورتحال پرمشاورت کی جائے گی

بدھ 1 اپریل 2015 08:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج بدھ کو اپوزیشن رہنماؤں کو بلاول ہاؤس میں ظہرانے کی دعوت دی ہے ،ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا ہے ان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ،پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں منعقدہ ظہرانے میں سابق صدر آسف علی زرداری ملکی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت مشرق وسطی میں بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش بھی کریں گے تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مشترکہ مئوقف سامنے آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :