آذربائیجان نے شام اور عراق میں داعش کے ساتھ ملکر لڑنے والے اپنے چھ شہریوں کے خلاف مقدمہ کا آغاز کر دیا

بدھ 1 اپریل 2015 09:37

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) آذر بائیجان نے شام اور عراق میں داعش کے ہمراہ لڑنے والے اپنے چھ شہریوں کے خلاف مقدمہ کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان نے اپنے 6 شہریوں کے خلاف مقدمہ کا آغاز دارالحکومت باکو میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چھ افراد 26 مشتبہ لوگوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جسے گزشتہ سال داعش میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے حال ہی میں آذربائیجان کے سلامتی کونسل کے وزیر ایلدار محمودوف نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم ممالک آذربائیجان میں نظریاتی گروپوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :