سپریم کورٹ کے کمانڈنٹ کاحکم نہ ماننے کی وجہ سے نوکری سے فارغ ہونے والے چھ سوایف سی جوانوں کی بحالی کے احکامات جاری، چار ماہ کے عرصے میں ان اہلکاروں کے حوالے سے ازسرنوقانون کے مطابق انکوائری کرائی جائے، ایف سی حکام کو ہدایت

بدھ 1 اپریل 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء )سپریم کورٹ نے کمانڈنٹ کاحکم نہ ماننے کی وجہ سے نوکری سے فارغ ہونے والے چھ سوایف سی کے جوانوں کی بحالی کے احکامات جاری کردیے ہیں اور ایف سی حکام کوہدایت کی ہے کہ چار ماہ کے عرصے میں ان اہلکاروں کے حوالے سے ازسرنوقانون کے مطابق انکوائری کرائی جائے ، یہ ہدایت منگل کوچیف جسٹس پاکستان ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جاری کی ہے اس دوران اہلکاروں کی جانب سے حافظ ایس اے رحمان نے موقف اختیار کیاکہ ان اہلکاروں نے کسی قسم کی کوئی نافرمانی نہیں کی اور انھیں حکام نے بغیر کسی شوکازنوٹس کے اور کسی انکوائری کے نوکری سے فارغ کیاگیاتھاحالانکہ اتنی بڑی کارروائی کے لیے کوئی توکاغذی کارروائی کی جاتی مگر ایسانہیں کیاگیاپشاور ہائی کورٹ بھی ان ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری کرچکی ہے اب آپ کے پاس کمانڈنٹ نے اپیل کررکھی ہے جس پر عدالت نے کماندنٹ کی اپیل مستردکردی ۔

متعلقہ عنوان :