ٹرین ہزارہ ایکسپریس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی خدمات حاصل ،ہر ٹرین کے ساتھ پانچ افراد پر مشتمل عملہ سفر کرے گا ، ٹرین کی تمام 15کوچز اور واش روم میں صفائی کی زمہ داری ہوگی،یہ نظام آج سے نافذ کردیا جائے گا

بدھ 1 اپریل 2015 09:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے (PRACS) کے زیر انتظام چلنے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے پرائیویٹ کنٹریکٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حویلیاں سے کراچی تک چلنے والی اس ٹرین میں مسافروں کے لیے سفر کے دوران صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر ریلوے میں پہلی بار اس نظام کو متعارف کرایا جارہاہے۔

اس نظام کے تحت ہزارہ ایکسپریس میں ہر ٹرین کے ساتھ پانچ افراد پر مشتمل عملہ سفر کرے گا جس کے ذمہ ٹرین کی تمام 15کوچز اور واش روم میں صفائی کو یقینی بنانا ہو گا۔ یہ نظام آج یکم اپریل2015سے نافذ کردیا جائے گا۔ تجرباتی طور پر شروع کئے جانے والے اس نظام کو بتدریج ریلوے کی تمام ٹرینوں میں رائیج کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا