امریکا کا ایران ایٹمی معاہدے کی ڈیڈلائن واپس لینے کا اعلان،ڈیڈلائن کی اب ضرورت نہیں رہی ،حتمی معاملات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے، ترجمان محکمہ خارجہ

جمعرات 2 اپریل 2015 03:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)امریکا نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے لے دی جانے والی ڈیڈ لائن واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا اور اتحادی ممالک آخری وقت تک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے، تاہم اب بھی بہت سے مشکل مسئلے حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران کو دی گئی ڈیڈلائن کی اب ضرورت نہیں رہی ہے اور حتمی معاملات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہش مند ہے اور جب تمام نکات پر اتفاق ہوجائے گا تو تب ہی معاہدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :