ہم نے فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ،لیکن فوج ہماری حب الوطنی پرشک کرتی ہے ،الطاف حسین ،دھاندلی کاواویلاکرنے والوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی،ن لیگ ،جماعت اسلامی ،ذوالفقارمرزااورتحریک انصاف نے الزامات لگائے ،کارکنوں کولڑائی کادرس نہیں دے سکتا،حق کی خاطربرطانیہ میں جان دے دوں گا،ایم رابطہ کمیٹی اورکارکنوں سے ویڈیولنک سے خطاب،ایم کیوایم قائدنے ایک مرتبہ پھرکارکنوں کے اصرارپرپارٹی قیادت سے علیحدہ ہونے کافیصلہ واپس لے لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 08:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ،لیکن فوج ہماری حب الوطنی پرشک کرتی ہے ،دھاندلی کاواویلاکرنے والوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی،ن لیگ ،جماعت اسلامی ،ذوالفقارمرزااورتحریک انصاف نے الزامات لگائے ،کارکنوں کولڑائی کادرس نہیں دے سکتا،حق کی خاطربرطانیہ میں جان دے دوں گاجبکہ ایم کیوایم قائدنے ایک مرتبہ پھرکارکنوں کے اصرارپرپارٹی قیادت سے علیحدہ ہونے کافیصلہ واپس لے لیا اوررابطہ کمیٹی سے ناراضگی ختم کردی ۔

جمعہ کی شب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اورکارکنوں سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ میں ہدایات دیتاہوں تومیرے ساتھی بات نہیں سنتے ،میں اپنے کارکنوں کولڑائی کادرس نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اورفوج ہی ہماری حب الوطنی پرشک کرتی ہے کیارینجرزنے کسی اورلیڈرکے گھرپرچھاپہ مارا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے میرانام لیکرنازیباالفاظ استعمال کئے ۔

ذوالفقارمرزانے میرانام لیکرنازیباالفاظ استعمال کئے ۔ذوالفقارمرزانے کہاکہ مہاجربھوکے ننگے آئے تھے ن لیگ کی سینیٹرنے ہمیں غیرملکی کہااورتحریک انصاف کے لوگوں نے بھی الزامات لگائے کیاپاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں پرالزامات لگاناغداری نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سراج الحق نے جوکہاایسی باتیں ان کے منہ پرمارتاہوں ،ایم کیوایم این اے 246کاضمنی انتخاب جیت چکی ہے جولوگ دھاندلی کاواویلاکرتے ہیں انہوں نے انتخابات سے قبل اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اوربھتیجے کوشہیدکیاگیاایم کیوایم کے خلاف آپریشن کئے گئے ،میرے گھرپرچھاپہ ماراگیا،سپریم کورٹ نے بعض سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں کہاکسی اورلیڈرکے گھرپرچھاپہ ماراگیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے ایم کیوایم کی صدارت سے الگ ہونے کاکہاتاہم کارکنوں کے اصرارپراپنافیصلہ واپس لے لیااوررابطہ کمیٹی سے ناراضگی ختم کرتے ہوئے کہاکہ جناح گراوٴنڈمیں کل سے انتخابی مہم باقاعدگی سے شروع کی جائے ۔الطاف حسین نے کہاکہ ایسے حالات پیداہوں گے جب وہ کارکنوں کے درمیان ہوں گے وہ حق بات کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے حق کی خاطرانہیں برطانیہ میں جان بھی دیناپڑی تودریغ نہیں کریں گے