جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 40فراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی،کئی کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،شدید دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جلال آباد میں یہ دھماکا ایک بینک کے باہر ہوا جہاں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرتے ہیں،پولیس،یہ شیطانی اقدام ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،طالبان، داعش نے افغانستان میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،پاکستان کی بنک کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اتوار 19 اپریل 2015 08:45
کابل‘ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک نجی بنک کے باہر خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 40فراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شدید دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بینک کے باہر خود کو اڑایا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں پولیس حکام کے مطابق مشرقی شہر جلال آباد میں یہ دھماکا ایک بینک کے باہر ہوا جہاں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہر کی پولیس کے سربراہ فضل احمد شیرزاد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوع پر کوئی دوسرا دھماکا بھی ہوا۔"یہ خودکش حملہ تھا۔
پولیس تاحال یہ پتا چلا رہی ہے کہ حملہ آور نے اپنے جسم سے بارودی مواد باندھ رکھا تھا یا پھر اس نے اپنی گاڑی میں دھماکا خیز مواد رکھا ہوا تھا۔ فی الوقت خودکش حملے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔"یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنگ سے تباہ حال اس ملک میں پرتشدد کارروائیاں کرنے والے طالبان نے اس تازہ واقعے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انھیں بتایا کہ "یہ شیطانی اقدام ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"پولیس کے مطابق شہر میں ایک تیسرے بم دھماکے کی بھی اطلاع ہے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں تاحال کسی کے خلاف ثبوت نہیں ملا۔دریں اثناء پاکستان نے جلال آباد میں بنک کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جلال آبادمیں معصوم جانوں کی ہلاکت پر افغان حکومت اور لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہے اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،گزشتہ دسمبر میں افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا انخلا مکمل ہو چکا ہے اور سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کو منتقل کی جا چکی ہیں۔ایک معاہدے کے تحت لگ بھگ 12000 غیر ملکی فوجی جن میں اکثریت امریکیوں کی ہے، افغانستان میں رہتے ہوئے مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور انسداد دہشت گردی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔حالیہ ہفتوں میں طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد کارروائیوں اور ہلاکت خیز حملوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔جلال آباد میں ایک بینک کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے قبول کرلی ہے، جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے ٹیلی فونک کال میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق نہیں کیا جاسکی۔یاد رہے کہ ہفتے کی صبح جلال آباد میں واقع کابل بینک کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اْس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب ملٹری اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے وہاں جمع تھے۔جبکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'یہ ایک برا عمل تھا اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں'۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 19 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے
-
نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا: انضمام الحق،پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار اپ سیٹ نہیں، کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ، پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے ،اکیڈمی کے ... مزید
-
فیڈکپ،بھارت اور فلپائن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں،پاکستان نے کرغستان کو پلے آف میچ میں ہرا دیا
-
میں کراچی فتح کرنے نہیں بلکہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں ، سراج الحق ،ہم کراچی کو ایسا پُر امن شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں الطاف حسین بھی بلا خوف و خطر واپس آئیں ، الیکشن میں بائیو میٹرک سسٹم ... مزید
-
عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نے کراچی کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،عمران کو بیف سٹک اور ریحام کو سی فوڈ پسند
-
اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم نے گندے نالے میں چھلانگ لگا دی، پولیس 10گھنٹے بعد بھی لاش نکالنے میں ناکام رہی ،اہل علاقہ کا پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج
-
شیخ رشید سے ”لال حویلی“ واپس لینے کا فیصلہ
-
لیگی رہنما اکرم ذکی وکلاء کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے
-
گلگت بلستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 8 جون کو ہوں گے، الیکشن کمیشن، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی سمری پر وزیراعظم نواز شریف نے بھی دستخط کر دیئے
-
اسلام آباد،سائبر کرائم میں ملوث نابالغ ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے بری کردیا
-
ایف آئی اے امیگریشن سیل کی کارروائی ‘جعلی ویزے پر ابوظہبی جانیوالا گرفتار
-
یمن کے لیے سعودی امداد کا اعلان
-
تہران کا خطے میں بڑی فوجی طاقت ہونا ہمسائیہ ممالک اور مشرق وسطی خطے کیلئے باعث خطرہ نہیں ،حسن روحانی ، ہمارا مشن جنگ زدہ خطے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنا ہے، ایرانی یوم فوج کے موقع پر تقریب سے خطاب
-
امریکا میں ٹی وی میزبان نے مشعل اوباما کو بندریا سے تشبیہ دے دی
-
عراق،سیکورٹی فورسز ملک کی بڑی آئل ریفائنری سے باغیوں کا قبضہ ختم کر ا دیا ، وسیع کمپلیکس میں داخل ہوگئیں
-
یمن میں سعودی اتحاد کے تازہ حملے، القاعدہ کی بھی پیشرفت
-
رواں سال میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین لڑائی میں دو سو ہلاکتیں
-
حزب اللہ خطے میں ایرانی ایجنٹ ہے حسن نصراللہ، آیت اللہ علی خامنہ ای کی ‘ڈکٹیشن‘ پر چل رہے ہیں، سعد حریری، سعودی عرب کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازشوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سابق لبنانی وزیر ... مزید
-
خبردار! تاجکستان میں35 برس سے کم عمر تاجکوں کا حج ممنوع قرار دے دیا گیا ، کم عمر افراد کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کا مقصد بزرگ شہریوں کو حج کا موقع فراہم کرنا ہے تاجک حج کمیشن بیان
-
امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کا عالمی کارنامہ
-
سب سے چوڑی زبان کے مالک باپ ،بیٹی گینز ریکارڈ بْک میں شامل ، 47سالہ بیرن شلینکرازبان 8.6سینٹی میٹرجبکہ14سالہ بیٹی ایمیلی کی زبان 8.6سینٹی میٹر چوڑی ہے
-
جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 40فراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی،کئی کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،شدید دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ، عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جلال ... مزید
-
بھارتی جارحیت، نوجوانوں کی شہادت اور حریت رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاوٴن،روزمرہ زندگی مفلوج ، سخت سیکورٹی کے باوجود کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے، بھارتی فوجیوں کی مظاہرین ... مزید
-
اسٹبلشمنٹ ہماری حب الوطنی پر شک نہ کرے،الطاف حسین،ایم کیو ایم پرامن جماعت جبکہ تحریک انصاف طالبان جماعت اسلامی القاعدہ کی شاخ ہے،کراچی کے لوگوں نے پرامن ایم کیو ایم کو چن لیا،پی ٹی آئی سے ”پٹائی“جبکہ ... مزید
-
کراچی،سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ دہشتگرد ہلاک
-
پاکستان اور افغانستان کا دشمن ایک ہے،غیر ریاستی عناصر نے امن کو تباہ کیا،جنرل شیر محمد کریمی،دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ان غیرریاستی عناصر کا خاتمہ ممکن ہے، ہمیں بیرونی نہیں بلکہ اندرونی خطرات ... مزید
-
کراچی میں موجود ’خوف کی فضا’ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ، ایم کیو ایم لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دے خوف نہ پھیلائے ، رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دے 23اپریل کو کراچی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، جماعت ... مزید
-
مشترکہ توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد ہوگا،پاک امر یکہ اتفاق ،وزیر خزانہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات ،دہشت گردی اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ،نائب امریکی ... مزید
-
حکومت نے کامیاب ٹیکس اصلاحات کرکے ایس آر اوز کا پہلا بیج ختم کردیا ہے،اسحاق ڈار،حکومتی پالیسی سے ملک میں صحت مندانہ معیشت فروغ پارہی ہے،ریونیو میں اضافہ اس کی مثال ہے،چیلنجز کے باجود پچھلے سال16.4فیصد ... مزید
-
این اے246میں بائیو میٹرک سسٹم کے لئے تکنیکی طور پر تیار نہیں ہیں ،الیکشن کمیشن ،اس الیکشن سے پورے کراچی کا امن وابستہ ہے ،آئین کے تحت اپنی ذمہ اریاں پوری کریں گے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز ... مزید
-
پشاور:صوفی محمد کیخلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات ختم ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریاست بغاوت ،دھرنا اور کبل تھانہ حملہ کیس سمیت متعدد مقدمات سوات کی عام عدالت منتقل کر دیئے
-
روزانہ صبح9 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت جمع کرائے جا سکتے ہیں،جوڈیشل کمیشن آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا
-
چینی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے،توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے47 معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے،چین کے صدر پاکستانی ہم منصب ،وزیراعظم،چیئرمین ... مزید
-
چینی صدرکا دورہ پاکستان ،حکومت پاکستان کی سکیورٹی انتظامات بارے چینی سکیورٹی حکام سے مشاورت ،چینی سکیورٹی ٹیم کی خواہش پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کا فرنیچر بھی تبدیل کردیا گیا ، حکومت پاکستان کا دیرینہ ... مزید
-
پاکستان میں متنازعہ سائبر کرائمز بل رکوانے کی کوششیں،پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے سرگرم کارکنوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ شخصیات کے سائبر جرائم کے خلاف ایک مجوزہ مسودہ قانون کی پارلیمانی ... مزید
-
چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا:شہباز شریف،چین ہر مشکل وقت میں چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،چین کی غیر معمولی سرمایہ کسی تحفے سے کم نہیں،چین کی مدد سے جاری بجلی منصوبے ... مزید
-
اسلام آباد کے شہریوں کی اکثریت نے سعودی عرب فوج بھیجنے کی حمایت کردی
-
سمندری حدود کی خلاف ورزی،میری ٹائم سیکیورٹی نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو 8 لانچوں سمیت حراست میں لے لیا
-
پاکستان اورچین مشترکہ دوستی ریڈیو چینل قائم کریں گے،چینل کا نام پی بی سی ، سی آر آئی ایف ایم 98-دوستی چینل ہوگا
-
چینی صدر کے دورہ میں 10 ہزار 400 میگاواٹ کے توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوں گے‘ سرتاج عزیز ،چینی کمپنیاں توانائی منصوبوں پر 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، سرکاری ٹی وی کو انٹرویو
-
جماعت الدعوة کشمیریوں کو سپورٹ کرنے کیلئے پاک فوج کی معاونت کرتی ہے‘ حافظ سعید ،پاکستان کی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کوششیں جہاد ہے‘ انٹرویو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.