کراچی میں موجود ’خوف کی فضا’ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان ، ایم کیو ایم لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دے خوف نہ پھیلائے ، رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دے 23اپریل کو کراچی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، جماعت اسلامی میچ کھیلنا چاہتی ہے تو کھیل لے ہم الیکشن جیتنے کیلئے پورا زور لگائینگے،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 19 اپریل 2015 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو موقع فراہم کررہے ہیں جبکہ شہر میں موجود 'خوف کی فضا' کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دے خوف نہ پھیلائے ، رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دے 23اپریل کو کراچی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، جماعت اسلامی میچ کھیلنا چاہتی ہے تو کھیل لے ہم الیکشن جیتنے کیلئے پورا زور لگائینگے ۔

ہفتہ کے روز دوروزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہری ہے اور یہاں کے پڑھے لکھے لوگ محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔این اے۔ 246 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمران کا کہنا تھا کہ اسے جیتنے کے لیے ان کی پارٹی پورا زور لگائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ انہیں رینجرز کے اوپر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23اپریل کا الکیشن پورے ملک کیلئے بہت اہم ہے ایک نشست ہارنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا اس الیکشن سے پتہ چلے گا کہ کراچی کا مستقبل کیا ہے ۔ ایم کیو ایم لوگوں کو آزادی سے ووٹ دینے کا موقع دیں عوام میں خوف نہ پھیلائیں کراچی کے عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں کراچی کا مستقبل روشن کرنا چاہتے ہیں رینجرز بھی خوف کی فضا نہ بننے دیں یعنی یہ بتائیں کہ لوگ آزادی سے ووٹ ڈالیں ۔

گھوسٹ پولنگ سٹیشن بنے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے جوڈیشل کمیشن کے سامنے اکیس جماعتوں نے کہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اس لئے ہمیں خوف ہے کہ دھاندلی نہ ہوجائے جوڈیشل کمیشن ہماری فتح ہے ۔ انہوں نے کہا اکہ تیس سال پہلے ساری تحریکیں کراچی سے جنم لیتی تھیں اب اسے محدود کردیا گیا ہے این اے 246 سے جماعت اسلامی والے الیکشن کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیل لیں ہم نے ان سے بات کی تھی عمران اسماعیل بڑے حملہ کے باوجود ڈٹے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن جنگ میں نیوٹرل رہنا چاہتا ہے تو اسے پھر دھمکیاں دی جاتی ہیں ہم پاکستان کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ۔