پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے فنڈ استعمال نہیں کیے جائیں گے، منصوبے کیلئے دونوں ممالک باہمی طور پر رقم کا انتظام کرینگے،چینی نائب وزیرخارجہ لیو جِن چاو

پیر 20 اپریل 2015 06:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)چین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے فنڈ استعمال نہیں کیے جائیں گے بلکہ اس منصوبے کیلئے دونوں ممالک باہمی طور پر رقم کا انتظام کرینگے۔

(جاری ہے)

غِیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے چینی نائب وزیر خارجہ لیو جِن چاو کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہد اری منصوبے کیلئے نہ تو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور نہ ہی سلک روڈ فنڈ استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس 45 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کی جائے گی جس کیلئے دیگر ذرائع زیر غور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کیلئے خطیر رقم درکار ہے جس کیلئے چین پاکستان کی مالی معاونت کریگا۔ اس حوالے سیمزید تفصیلات چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران منظر عام پر لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :