دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں ،دنیا قربانیوں کا اعتراف کرے،چینی صدر،پاکستان نے بڑے بڑے خطرات کے باوجود اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کیا ہے ،پاکستانی قوم متحد ہوکر قومی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے ،پاکستان ایک دن ضرور ایشین ٹائیگر بنے گا، چین کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے ،پاکستان ہمارا گھر،اچھا بھائی اور ایک اچھاپڑوسی ہے،چین پاکستان کی مدد کو اپنی مدد سمجھتا ہے، پاکستان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کامیاب ہو رہا ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کی کامیابی سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ،شی چن پنگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

بدھ 22 اپریل 2015 04:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے،پاکستان نے بڑے بڑے خطرات کے باوجود اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کیا ہے،پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے ،وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں،پاکستان ایک دن ضرور ایشین ٹائیگر بنے گا، پاکستانی قوم متحد ہوکر قومی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں، چین کے لوگ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں ،چین کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے ،پاکستان ہمارا گھر،اچھا بھائی اور ایک اچھاپڑوسی ہے،چین پاکستان کی مدد کو اپنی مدد سمجھتا ہے، پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کامیاب ہو رہا ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے،چین کے ساتھ سفارتی روابط رکھنے والا پاکستان پہلا ملک ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کی کامیابی سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور چین شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت پر پاکستان کا مشکورہوں،مجھے پارلیمنٹ میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے ،یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،پاکستان اور عوام کی شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مہمان نواز ی کو دیکھ میرے ساتھ آنے والا وفد بھی متاثر ہوا ہے ۔چین پاکستان کو اپنا ائرن برادر سمجھتا ہے،دونوں ملکوں کی دوستی آنسلوں کے لئے ہے، چینی عوام کا پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا تحفہ لایا ہوں،مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چین دنیا میں تنہا تھا اور پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا،پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کے لئے فضائی راستہ کھولا ہے،چین میں قدرتی آفات آئیں تو پاکستان نے بھر پور ساتھ دیا ہے،یمن سے چینی باشندوں کے انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہزاروں پاکستانی چینی انجینئرز کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں،چینی صدر نے اپنے خطاب کے علامہ اقبال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے1930 ء میں کہا کہ تھا کہ چین ایک طاقت بن کر ابھرے گا حالانکہ اس وقت چین نے آزادی حاصل بھی نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے ،پاکستان ہمارا گھر،اچھا بھائی اور ایک اچھاپڑوسی ہے،پاکستانی آمد میرے لئے دو بھائیوں میں ملاقات جیسی اہمیت رکھتی ہے،چینی عوام پاکستان کو اچھا دوست ،اچھابھائی اور شراکت دار سمجھتے ہیں،پاکستانی عوام بہت بہادر اور باصلاحیت ہیں،شاہراہ قراقرم دو تہذیبوں کے درمیان بندھن ہے،پاک چین دوستی حقیقی معنوں میں سدابہار ہے،چین اور پاکستان کی ثقافتی روایات ایک جیسی ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیا ں دی ہیں،پاکستانی عوام نے ہزاروں جانیں اس جنگ میں گنوا دی ہیں ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے،دنیا کو پاکستانی کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے ،پاکستان نے بڑے بڑے خطرات کے باوجود اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کیا ہے،پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے ،پاکستان ایک دن ضرور ایشین ٹائیگر بن جائے گا ،دنیا میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان قدیم تہذیب اور تمدن کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور تباہ کن زلزلہ کے وقت اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے، چین پاکستان کی افغان پالیسی کی حمایت کرتا ہے جبکہ افغانستان میں مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے چین اپنے ڈپلومیٹک ایجنڈا میں پاکستان کو ترجیح دیتا ہے پاکستان کے سٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان نے معاشی ترقی کی طرف پیش قدمی کی ہے جس میں وہ کامیاب ہو رہا ہے ،دونوں ممالک کے تجارتی باہمی تعلقات مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں،دونوں ممالک علاقائی امن کیلئے بہتری کیلئے کردار اداکر سکتے ہیں،پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کامیاب ہو رہا ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ،فاٹا کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پاکستان کی بھر پور مدد کریں گے ،چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر دستخط ہوگئے ہیں،مشترکہ تعاون سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور رکاوٹیں دور ہوں گی ،چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے،چین کے ساتھ سفارتی روابط رکھنے والا پاکستان پہلا ملک ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کی کامیابی سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی ،اکنامک کوری ڈور منصوبہ پاکستان کے تمام صوبوں سے گزرے گا،ترقی اور امن پر مبنی خارجہ پالیسی ہمارا نصب العین ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ ہے ،اے پی ایس میں معصوم بچوں کے قتل پر چینی حکومت اور عوام پاکستان اور لواحقین کے دکھ کے برابر کے شریک ہے، ہم نے آرمی پبلک سکول کے طلبہ کو چین کے دورے کی دعوت دی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں ترقی اور امن کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے ،پاکستان کی مدد چینی اپنی مدد سمجھتا ہے ،پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی نئی راہوں کو فروغ دے رہے ہیں ،پاکستان ہمارے سفارتی ایجنڈا پر سرفہرست ہے ،چین دوسرے ممالک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے،جنوبی ایشیاء کے ممالک کو ایک دوسرے سے استفادہ کرنا چاہیے ،خطے میں ترقی کے خواہشمند ممالک سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرینگے ، یہ تعلقات دیرین اور پائیدار ہیں ۔ پاکستان بڑا اہم ملک ہے ، شاندار تہذیب کی آماجگاہ ہے پاکستان میں قابل فخر ترقی ہوئی ہے یہ ملک بہادر اور قابل اعتماد قوم ہے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے آئے ہیں پاکستانی قوم نے اہم ترقی کی ہے اور معاشی ترقی ہوئی ہے ۔ نئی صدی میں پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ سٹیٹ کا کردارادا کیا ہے اور کامیابی کے ساتھ بڑی قربانیاں بھی دی ہیں پاکستان میں پالیسی تاریخ کا مرقع ہے، پاکستانی قوم متحد ہوکر قومی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں چین کے لوگ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں ،دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافتی تاریخی اقدار ہیں ۔

ہمارے دونوں ملکوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں دونوں ملکوں کے معاشی ترقی کے لئے باہمی کوششیں کی ہیں پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جس نے نے چین کے ساتھ ڈپلومیٹک تعلقات قائم کئے ہیں چین کو جب بھی قدرتی آفات کا سامنا ہوا پاکستان نے چین کی مدد کی 2008ء کے زلزلہ میں پاکستان نے چین کی دل کھول کر مدد کی تھی ہزاروں پاکستانی چین کے انجینئرز ورکرز مل کر اہم منصوبوں میں مصروف ہیں چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کی حمایت کرتا ہے ۔ چینی صدر نے کہا کہ دوسروں سے وہ طلب نہ کرو جس کا کام خود نہ کرسکتے اور یہی اصول چین کا ہے چین کسی دوسرے ملک کے اندرونی تعلقات میں مداخلت نہیں کرتا دوستانہ تعلقات پر بات کرتا ہے اور ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرتا ہے ۔