پاک چین اقتصادی منصوبوں پر کام کرنیوالوں کا تحفظ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کرے گا، آئی ایس پی آر،9 بٹالینز پر مشتمل ڈویڑن میں 6 سول آرمڈ فورسز کے ونگ بھی شامل ہوں گے، ترجمان پاک فوج

بدھ 22 اپریل 2015 04:40

راو لپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) پاک چین اقتصادی منصوبوں کے تحفظ کے لئے پاک فوج نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن تشکیل دے دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان طے ہونے والے اقتصادی منصوبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے ایک خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن میجر جنرل کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جو 9 بٹالینز پر مشتمل ہوگا جب کہ اس میں 6 سول آرمڈ فورسز کے ونگ بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ عام حالات میں چین کے ملازمین کی سیکیورٹی کے فرائض پولیس اور پیرا ملٹری فورسز انجام دیں گی۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جارہی ہیاور دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک تعاون اور شراکت داری کے تحت 46 ارب ڈالرزکے 51 سمجھوتوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :