چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کا سب بڑا سول ایوارڈ”نشان پاکستان“ عطاء کیا گیا،صدر ممنون اور چینی ہم منصب کے درمیان ون آن ون وفود کی سطح پر مذاکرات،صدر ممنون نے چینی ہم منصب اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،تقریب میں وزیر اعظم ،وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

بدھ 22 اپریل 2015 04:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کا سب بڑا سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ عطاء کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چینی صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد بگھی میں بیٹھ کر ایوان صدر پہنچے جہاں پر صدر مملکت ممنون نے مہمان دوست کا شاندار استقبال کیا ،صدر نے چینی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اورایوان صدر میں چینی صدر کو سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف ،وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔

تقریب سے قبل صدر ممنون حسین اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ کے اعزاز سے نوازا۔ایوارڈ ملنے پر چینی صدر نے پاکستان ہم منصب اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔