آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی،پرویز خٹک ،تحریک انصاف کے علاوہ دیگر تمام پارٹیاں اپنے منشور سے سے ہٹ چکی ہیں،صوبہ کے پی کے میں نظام کی تبدیلی کے لیے قانون سازی کی ہے جس سے کے پی کے میں تبدیلی آگئی ہے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے پاس ایک سپاہی تبدیل کرنے کا ختیار بھی نہیں ہے، سی پی این ای کے زیر انتظام تربیتی ورکشاپ سے خطاب
اتوار 26 اپریل 2015 04:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی ،تحریک انصاف کے علاوہ دیگر تمام پارٹیاں اپنے منشور سے سے ہٹ چکی ہیں،صوبہ کے پی کے میں نظام کی تبدیلی کے لیے قانون سازی کی ہے جس سے کے پی کے میں تبدیلی آگئی ہے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے پاس ایک سپاہی تبدیل کرنے کا ختیار بھی نہیں ہے، وہ گزشتہ روز کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے زیر انتظام پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات مشتاق احمد غنی ،سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمٰن شامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،نائب صدر طاہر فاروق ،پیر سفید شاہ ،یو این ڈی پی کے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر امجد بھٹی ،سابق سیکرٹری ایمپلیٹیشن احمد زاہد محمود اوردیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات ایک ہی چھت تلے فراہم کردی جائے گی تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی منشور سے ہٹ چکی ہیں ،نہ کسی کو روٹی ،کپڑا ،مکان یاد ہے اور نہ ہی دین واسلام کے منشور کے علمبردار اپنے منشور پر عمل کررہے ہیں لیکن ہمارے پاس اپنے تبدیلی کے منشور پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں اس لیے ہم اس پر عمل کررہے ہیں اور ہمیں طعنے دینے والے خیبرپختونخوا میں آکر دیکھیں انھیں تبدیلی خود بخود نظر آجائے گی ۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صوبہ میں نظام کی تبدیلی کے لیے پہلے مرحلہ میں قانون سازی کی ،ہم نے دو سال ایسے ہی نہیں گزارے ،مجھے سیاست کرتے ہوئے 31 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ہم نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کی تصاویر اشتہارات میں دینے پر پابندی عائد کی جبکہ سرکاری پیسہ خود استعمال کرنا ہم حرام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری امور میں شفافیت لانے کی غرض سے رائٹ ٹو انفارمیشن کا قانون پاس کیا تاہم افسوس کی بات ہے کہ مرکز میں جو بیوروکریٹس ہوتے ہیں ان کا تعلق کسی اور دنیا سے ہوتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ نہ تو صوبوں میں کام کرنے کی استعداد ہے اور نہ ہی ان کے پاس وہ اسٹریکچر۔انہوں نے کہا کہ ہمیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ ہمارے ترقیاتی فنڈز لیپس ہوجاتے ہیں ،کیا یہ پیسہ کسی اور ملک کا ہے جو لیپس ہوجائے گا ،یہ ہمارا ہی پیسہ ہے جو ایک سال میں رہ جائے تو دوسرے سال کی جاری سکیموں کو منتقل کردیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب لازمی کردیا ہے کہ جو بھی سڑک بنائی جائے وہ دس سال سے پہلے نہ ٹوٹے نہ ہی نئی عمارات آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کریں ،ہم سے پہلے جو حکمران تھے وہ میرے سامنے ہیں لیکن ہم نے سرکاری اداروں سے سیاست بازی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا میگا پراجیکٹ صرف جنگلہ بس بنانا ہی ہے ؟ہم نے تو غریب آدمی کی زندگی کو سہل بنانے کے لیے کام کیا اور پوری دنیا میں ترقی اسی لیے ہوئی کہ ان لوگوں نے نظام بنایا اوراداروں کی جانب سے مداخلت نہیں کی گئی اور آج میرے پاس ایک سپاہی بھی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی کوئی ایک ایف آئی آر غلط رجسٹر ہوئی ہے ،سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ترقیوں کو امتحانات کے نتائج سے منسلک کردیاگیاہے تاکہ بچے سکول چھوڑ کر نہ جائیں اور اب تک 4500 اساتذہ کے خلاف کیس بن چکے ہیں جبکہ ایک ہزار کو فارغ کیاجاچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی سے اب تک 80 قوانین کی منظوری کرائی ہے ۔ڈاکٹر طبقہ نہ خود کام کرتا ہے اور نہ ہمیں کام کرنے دیتا ہے اور انکی ہڑتالوں کی وجہ سے ہسپتالوں کا نظام درست نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جو جاری رہے گی کیونکہ کوئی اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیتا لیکن سرکارکی آٹھ ،دس فٹ جگہ لوگون نے پکڑی ہوئی تھی ،دس سالوں میں صوبہ میں 400 ارب کی لکڑی غیر قانونی طور پر کاٹی اور سمگل کی گئی ۔انہوں نے اس موقع پر سی پی این ای کے لیے 2 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اخباری مالکان اور ایڈیٹرز بھی صحافیوں کی فلاح وبہبود کا خیال رکھیں کیونکہ یہی لوگ اخبارات اٹھاتے بھی ہیں اور گراتے بھی اس لیے ان کا مطمین ہونا ضروری ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات مشتاق احمد غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عنقریب صوبائی حکومت پورے ملک سے ایڈیٹرز اور اینکر پرسنز کو پشاور بلارہی ہے جنھیں تحریک انصاف کی حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے دو سالوں کے دوران کئی اقدامات کیے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان کی پبلسٹی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے دو سال ہاتھ پر ہاتھ دھرے گزار دیاہے لیکن ہم یہ تاثر اب دو رکرنے کے لیے سب کو اپنی کارکردگی بتانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دو سالوں کے دوران جو قانون سازی کی اور جو کام کیے ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ اہلیان صحافت ہماری تعریفیں کریں بلکہ ہماری خواہش ہے کہ جو حقیقت ہے وہ پوری دنیا کو بتائی جائے اور جہاں ہم غلطی پر ہوں وہاں ہماری اصلاح اور رہنمائی بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے بغیر کوئی حکومت مکمل نہیں ہوتی ۔ سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمٰن شامی نے کہاہے کہ ایک وقت تھا کہ جب خیبرپختونخوا سے خان قیوم جیسے لوگ مضبوط مرکز کی بات کرتے تھے لیکن آج واضح ہے کہ اختیارات صوبوں اور نچلی سطح پر منتقل ہونے چاہئیں ورنہ فیڈریشن اور جمہوریت نہیں رہ سکے گی۔ سی پی این ای کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ سہ روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی مدد سے اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ورکشاپوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان معاملات دستور کے مطابق چل سکیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیات سے متعلق جو قانون بنایا ہے وہ حقیقی معنوں میں بہترین قانون ہے کیونکہ اس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنایاگیاہے جبکہ دیگر صوبے اس معیار پر پورے نہیں اترتے اور انھیں خیبرپختونخوا کی تقلید کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے صوبوں کو اختیارات اس لیے منتقل نہیں کیے کہ چار مزید اسلام آباد بن جائیں بلکہ یہ اختیارات ا سلیے صوبوں کو دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اضلاع کو منتقل کریں لیکن افسوس کی بات ہے ک پاکستان میں جس کے بھی پاس اختیارات ہوں وہ اسے کسی اور کو دینا نہیں چاہتا اور اس سے یوں چمٹ جاتا ہے جیسے اس سے محبت ہی انسانیت اور پاکستانیت کے تقاضے پورے کرتی ہے حالانکہ اصل کام عام آدمی فلاح وبہبود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف تیسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے ۔سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ ہماری تاریخ میں 1973 ء کے آئین کے بعد اتھارویں ترمیم ملکی تاریخ کا بڑا واقعہ ہے کیونکہ تمام جماعتیں اس پر متفق تھیں ۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت مرکز کو فیصلہ شدہ اختیارات اور محکمے صوبوں کو منتقل کرنے چاہیں تاہم اب بھی مرکز کئی محکمے دبائے بیٹھا ہے جو غیر آئینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ورکشاپس کے منٹس یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے حوالے کرینگے تاکہ وہ انھیں یونیورسٹیوں میں شعبہ صحافت کے لیے باقاعدہ طور پر سلیبس کا حصہ بنائیں ۔سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیاجارہاہے جو نہایت ہی خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 26 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار، کھلاڑیوں میں ہم آہنگی اور محنت دیکھ کر ٹیم منتخب کی گئی ہے ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اصلاح الدین
-
پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی 20 میچوں کی کلین سویپ سیریز جیت لی،133رنز کا ہدف پاکستان آرمی نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، آرمی چیف ،چیئرمین پی سی بی سمیت آسٹریلوی سفیر نے بھی میچ دیکھا ، ... مزید
-
راحت علی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
-
ایف او آئی سی اے کی زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ملک نہیں، وہاں جانے سے کرکٹرز کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، فیکا چیئرمین ،زمبابوے بورڈ بھی دورے ... مزید
-
کراچی، سبین محمود سپرد خاک، قتل کا مقدمہ درج،امریکا کی مذمت، وزیراعظم نے قتل کی رپورٹ طلب کرلی،تحقیقات کا حکم،قتل کی رپورٹ تیار، پولیس نے مقتولہ کی والدہ مہناز اور ڈرائیور غلام عباس کا بیان قلمبند ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ :چینی کمپنیوں کیساتھ کامیاب گفت و شنید کے ذریعے ... مزید
-
چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان ، فی ٹریکٹر2لاکھ روپے سبسڈی دینگے:شہبازشریف، شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم2015ء کاافتتاح کردیا، روایتی درانتی اور ہارویسٹر چلا کر گندم ... مزید
-
موبائل فون کمپنیاں انعامی سکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں ، عدالت کے حکم پر ان سکیموں کو روکنے کیلئے تادیبی کارروائی شروع کی جائیگی؛چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ، گرے ٹریفکنگ کیخلاف آپریشن ... مزید
-
ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں‘ سراج الحق
-
ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے 30 میں سے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں‘ ہم لاہور کو کراچی نہیں بننے دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی تاریخ میں منفرد اور انوکھا حلقہ قائم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ،صرف 17 ووٹرز پر مشتمل حلقہ قائم کیا گیا
-
اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت پانی و بجلی ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں ... مزید
-
یمن میں حوثی باغیوں کے ایک اہم حامی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی لڑائی ختم کرنے کی اپیل،سیاسی حل کے لیے بات چیت کو دوبارہ شروع کیا جائے۔علی عبداللہ صالح ،یمن کی جنگ میں ’اب تک 551 سے بھی زیادہ شہری ... مزید
-
100 منٹ کی زندگی میں ہی والدین کا سر فخر سے بلندکر دیا
-
ہزار بیماریوں کی ایک ہی جڑ ہے،امریکی طبی ماہرین،تھکان کا شکار رہنا یا موٹاپا ؟ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے،تحقیق
-
برطانیہ، ماہرین نے ”دمے“ کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات تلاش کرلیے،دمے میں مبتلا پانچ فیصد مریضوں پر کوئی بھی دوا کام نہیں کرتی اور ان کی تکلیف برقرار رہتی ہے،ماہرین
-
’انڈیا یا بھارت‘ سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا،درخواست میں دستور ساز اسمبلی میں ملک کے لیے بھارت، ہندوستان، ہند اور بھارت ورش کے نام تجویز
-
ریاض میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی،انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، بارود سے بھری گاڑیاں بھی ضبط
-
افغان جنگجو کا 600 شدت پسندوں کے ہمراہ شام میں داخلے کا انکشاف،صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے بھرتی کیے جانے کے بعد شام لایا گیا ۔ حراستی جنگجو کا اعتراف
-
داعش نے موسیقی سننے اور اسپورٹس شرٹس پہننے کو حرام قرار دیدیا
-
تیل کے کنوؤں کی کھدائی زلزلوں کا باعث بن رہی ہے، امریکی تحقیق،’ہائیڈرالک فریکچرنگ‘ نامی ڈرلنگ کی نئی لیکن متنازع تکنیک کا بڑھتا استعمال بطورِ خاص زلزلوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے،امریکی ماہرین ... مزید
-
وینزویلا کے صدر پر آم سے حملہ خاتون کو نیا مکان دلوانے کا باعث بن گیا
-
”تیر نشانے پر نہ لگے…شیربلے کا شکار کر گیا “، کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،ملک بھرکے 42کنٹونمنٹ بورڈکی 199نشستوں پرن لیگ 68،آزاد55،تحریک انصاف 42نشستیں لے گئی،ایم کیوایم 19،پیپلزپارٹی7،جماعت ... مزید
-
7.9 شدت کے زلزلے نے قیامت ڈھا دی،نیپال میں سب سے زیادہ تباہی،12سو سے زائد افراد ہلاک ، بھارت میں 34، تبت میں13 اور بنگلہ دیش میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے ،کھٹمنڈو میں زلزلہ سے 3 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،عمارتیں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،برطانوی وزیراعظم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف ، پہلی جنگ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کی طرف سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ثبوت جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ، مسلم لیگ (ن ) اور ایم کیو ایم نے جوابات جمع کروائے ، پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت جمع کروائے، ق لیگ کی گواہوں ... مزید
-
دشمن ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرکے ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو توڑنا چاہتا ہے ، الشیخ خالد الغامدی،ہمیں دشمن کی افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ دشمن کی ان چالوں سے ہوشیار رہتے ہوئے ہمیں باہمی محبت ... مزید
-
ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن ماہانہ 5250 کردی گئی ہے، اسحاق ڈار ، آئی ایم ایف و دیگر مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے تمام شکوک ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور ترکی قریبی تعلقات ... مزید
-
عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا ،نوٹی فکیشن جاری ،ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہوگیا تھا اور اسے اب باضابطہ طور پر تحلیل کردیا گیا
-
وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے، آئی ایس پی آر
-
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی،پرویز خٹک ،تحریک انصاف کے علاوہ دیگر ... مزید
-
وزیر خزانہ کا یونیورسل سروس فنڈ ٹیلی سنٹرمنصوبوں کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ سے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
کنٹونمنٹ بورڈانتخابات مجموعی طورپرپرامن رہے ، سعدرفیق،ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے ،امرسدھومیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے،میڈیاسے ... مزید
-
امدادی سامان ڈاکٹروں‘ نرسوں پر مشتمل ٹیمیں کھٹمنڈو بھجوائی جارہی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
-
بھارت نے کشمیر بارے تیسرے فریق کی ثالثی کو مسترد کردیا،کشمیر کے تیسرے فریق کی ثالثی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، سشماسوراج ،کشمیر زندہ حقیقت نہیں بلکہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات ... مزید
-
آصف زرداری کاسب سے بڑادشمن میں ہوں اورمیراسب سے بڑادشمن زرداری ہے،ذوالفقار مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.