کینٹ انتخابات نے عام انتخابات کے نتائج پرمہرتصدیق ثبت کردی ، پرویزرشید،عمران خان جن حلقوں کواپنی وکٹ کہتے تھے وہاں ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ،عوام نے کنٹینرکے جھوٹ کوبے نقاب کیا،پاکستانی عوام جاگ گئے اورعمران خان کے چہرے کوپہچان لیا،خیبرپختونخواہ میں حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث انہیں کم ووٹ ملے ،ہماری کارکردگی پرعوام نے اعتمادکیا،عمران خان 2سال جھوٹ بولنے پرقوم سے معافی مانگیں، میڈیاسے گفتگو

پیر 27 اپریل 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ کینٹ انتخابات نے عام انتخابات کے نتائج پرمہرتصدیق ثبت کردی ،عمران خان جن حلقوں کواپنی وکٹ کہتے تھے وہاں ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ،عوام نے کنٹینرکے جھوٹ کوبے نقاب کیا،پاکستانی عوام جاگ گئے اورعمران خان کے چہرے کوپہچان لیا،خیبرپختونخواہ میں حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث انہیں کم ووٹ ملے ،ہماری کارکردگی پرعوام نے اعتمادکیا،عمران خان 2سال جھوٹ بولنے پرقوم سے معافی مانگیں۔

اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ نیپال میں ہولناک حادثے کے بعدپاکستانی حکومت اورعوام نیپال کے عوام کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیامیں رہنے والے تمام لوگ آپس میں بہن بھائی ہیں ،پاکستان عالمی برداری کاحصہ ہوتے ہوئے اپنے فرض کومحسوس کرتاہے ،پاکستانی عوام اورحکومت مل کرنیپال کی حکومت اورعوام کاساتھ دیں گے ،دعاگوہیں نیپال کے عوام کے معمولات زندگی جلدبحال ہوں َ۔

انہوں نے کہاکہ میں خداکاشکراداکرناچاہتاہوں کہ گزشتہ روزانتخابات کے سلسلے کاایک اورمرحلہ مکمل ہواورملک بھرکے کینٹ کے علاقوں کے عوام نے پرامن اورپرسکون رہتے ہوئے اپناحق رائے دہی استعمال کیااور400سال پرانی جمہوریتوں مہذب اورترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنی پسندکے امیدوارکوووٹ ڈالے۔انہوں نے کہاکہ کینٹ کے نتائج سے 2013ء کے انتخابی نتائج کوسندملی ہے کہ وہ انتخابات شفاف ،منصفانہ تھے اورپاکستانی عوام کی رائے کے مطابق تھے،کل بھی وہی نتیجہ نکلاجو2013ء کے انتخابات میں تھااورجولوگ کسی حلقے کواپنی وکٹ کہتے تھے وہاں سے انہیں شکست ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ کل افتخارچوہدری چیف جسٹس ،کیانی آرمی چیف،نجم سیٹھی نگران وزیراعلیٰ اوروہ آراوزنہیں تھے یہ نتائج گواہی اورشہادت بھی ہے کہ آپ نے جن لوگوں پرالزامات لگائے اورتہذیب اورشائستگی سے نیچے اترکرجن لوگوں کاذکرکرتے تھے ان کے بغیربھی وہی نتائج آئے جو2013ء میں تھے ۔کل لوگوں نے کنٹینرکے جھوٹ کوبے نقاب کیااورڈگڈگی کوبے نقاب کیااب عمران خان میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہئے کہ وہ عوام سے معافی مانگیں اورکہیں کہ وہ غلط فہمی کاشکارہوئے یاکسی نے بہکایااوربہکانے والوں کے نام بھی بتائیں ،ہمارے بارے میں آپ نے جوکہاہم نے آپ کومعاف کردیاہے ۔

آپ نے عوام کوپونے دوسال گمراہ کرنے کی کوشش کی اورجھوٹ پرجھوٹ بولتے رہے آپ کے دھرنے کی وجہ سے چین اورسری لنکاکے صدرقطرکے امیرکے دورے ملتوی ہوئے جومنصوبے آج شروع کررہے ہیں یہ اگست2014ء میں شروع ہوناتھے اگرہوتے توآج کچھ دکھ اورتکلیف کم ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ آپ جوکہتے تھے کہ میں نے پاکستان کے عوام کوجگادیاپاکستانی لوگ جاتے ضرورمگرآپ کے چہرے کوپہنچان لیااورآپ کے ووٹ کم ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں نے وفاقی اورپنجاب کی حکومت کی کارکردگی پراعتمادلیکن آپ کے صوبے میں لوگوں نے صوبے میں جرائم کی سزادی اور33فیصدووٹ آپ کوملے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جمہوری سفرکیلئے رواں دواں ہے ،2015ء میں بلدیاتی انتخابات بھی ہوں گے اورعوام جھوٹے الزامات اورسازش کی بنیادپرنہیں کارکردگی پرووٹ دیں گے ،عوام کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بطوروزیرہمیں اوروزیراعظم کوکینٹ بورڈزمیں جانے کی اجازت نہیں تھی الیکشن کمیشن سے درخواست کرتاہوں کہ بحیثیت سیاسی جماعت کے ہمیں بھی اپنے امیدواروں کی حمایت کاحق ہوناچاہئے لیکن سرکاری وسائل کے استعمال پرپابندی ہونی چاہئے ۔ایک سوال پرکہاکہ عمران خان نے جن حلقوں کی بنیادپرہنگامہ آرائی اورتشددکی کوشش کی تھی پاکستان کے لوگوں نے انہیں سبق سکھایااورپونے 2سال سے یہ جوجرائم کررہے تھے ان کابدلہ لیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوچاروں صوبوں سے نمائندگی ملی یہ واحدقومی سیاسی جماعت کے طورپرسامنے آئی ہے باقی سیاسی جماعتوں کوتمام صوبوں سے نمائندگی نہیں ملی کسی کو3کسی کودواورکسی کوصرف ایک صوبے سے نمائندگی ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کینٹ کے انتخابات میں دودھ کادودھ ،پانی کاپانی ہوچکاعوام نے فیصلہ دیدیاکہ 2013ء میں بھی شیرکووٹ دیاتھااور2015ء میں بھی شیرکوہی ووٹ دیاہے اورمخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ پرحملہ کیاوہ پارلیمنٹ کوآگ لگانے آئے تھے اس کے باوجودہم چاہتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے ممبررہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جوکہاوہ پاکستان کے عوام کے دل کی آوازہے ۔عمران خان کے ایمپائرکی انگلی تونہیں اٹھی لیکن عوام کی انگلی ان کے خلاف اٹھ گئی ہے