تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی، کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،خواجہ سعد رفیق،عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے اور فرض ادا کرتے رہیں گے، پارلیمنٹ کو جوا کہنے والے آج اسی پارلیمنٹ میں آبیٹھے ہیں، سیاست میں جھوٹے مقدمات کی روایت ختم ہوچکی، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 27 اپریل 2015 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی، کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے اور فرض ادا کرتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ کو جوا کہنے والے آج اسی پارلیمنٹ میں آبیٹھے ہیں۔ سیاست میں جھوٹے مقدمات کی روایت ختم ہوچکی۔ اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنٹو نمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ۔

و وٹرز کا میڈیا پر شکریہ ادا کرت اہوں جن کی وجہ سے کامیاب الیکشن ہوا۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹورنمنٹ بورڈ کا لایکشن جیتا۔ انہیں ووٹ اسی کا مل جس نے کراچی آپریشن کو سراہا کیونکہ پورے پاکستان کے عوام کرایچ کر پر امن دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے پیٹرول کی قیمتیں کم کیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی کو کم کیا ہمیں چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ووٹ ملا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر کبھی غلط نہیں ہوتا ہمیں عوام کی دی گئی امانت کا خیال رکھنا ہے۔ عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے لیکن عمران خان جان لیں کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی اس کے علاوہ اور کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ ہے ہم مانتے ہیں کہ تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے اور عوام میں مقبول ہے لیکن عمران خان سے بھی درخواست ہے کہ ن لیگ کو مانیں۔

عمران خان کو سیاست سکھانا ہمارا فرض ہے ہم نے یہ فرض تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کرکے اداکیا اور ہم یہ فرض ادا کرتے رہیں گے توقع ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی پارلیمانی زبان استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نیراولپنڈی میں تحریک انصاف اور ون سیٹرکو وائٹ واش کیا ‘ راولپنڈی کے عوام نے دھرنوں کی سیاست کو رد کیا اور (ن) لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے ایک پینل نے واقعہ راولپنڈی کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔ جبکہ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے پکڑے جاچکے ہیں۔ غلط رپورٹنگ سے عوام کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔ میڈیا نے امرسدھو اورراولپنڈی واقعہ کو مکس کیا جو کہ غلط اقدام ہے امرسدھو میں تحریک انصاف کے کارکن نے فائرنگ کرکے ن لیگ کے آٹھ کارکنوں کو زخمی کیا چاہتے تو عمران خان پر مقدمہ درج کروا سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا ہم نے کسی بھی امیدوار اور لیڈر کا نام درج نہیں کروایا جبکہ عمران خان نے نواز شریف کے خلاف قتل مقدمات درج کروائے انہوں نے پارلیمنٹ کو جعلی اور چور کہا جبکہ آج اسی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹو نمنٹ بورڈ میں عام تعطیل ہوتی تو ٹرن آؤٹ پچاس فیصد تک ہوسکتا تھا اگر ووٹرز کو مزید وقت دیا جاتا تو بھی ٹرن آؤٹ بڑھ سکتا تھا کیونکہ سرکاری ملازمین چار بجے چھٹی کرکے بمشکل گھر پہنچتے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اپنے رولز میں ترمیم کریں اور پولنگ کا وقت بڑھایا جائے تاکہ انتخابات مزید صحیح ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خلاف دھاندلی کے جھوٹے مقدمات درج کرائے جن کے وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ بغیر ثبوت کے فیصلہ ان کے حق میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کی سیاست ختم ہوچکی ۔ عمران خان کے جھوٹ قوم کے سامنے آچکے ہیں لیکن عمران خان جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے نہیں شرماتے۔

متعلقہ عنوان :