اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ، بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی رقم مختص کررہے ہیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حکومت سرمایہ کاری کے لیے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے ۔ مالیاتی حکمت عملی کی وجہ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی؛تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ، بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی رقم مختص کررہے ہیں حکومت سرمایہ کاری کے لیے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے ۔ مالیاتی حکمت عملی کی وجہ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کونسل سے معیشت کو فروغ ملے گا پاکستان آج ایک مستحکم معاشی ملک کے طورپر کھڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اگلی ترجیح گروتھ ریٹ کو بہتر بناناہے جس سے ملک میں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور فی کس آمدنی بھی بہتر ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حکمت عملی سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے موجودہ مالی سال میں معاشی شرح نمو کی شرح 4.2فیصد ہے اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کے بجٹ خسارہ کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں 2012ء میں عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ناکام قرار دے دیا تھا مگر موجودہ حکومت کی کوششوں سے عالمی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی بنا پر وہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹ پیش کررہے ہیں اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے پیسوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا اس حوالے سے جاری تمام باتیں بے بنیاد ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :