پشاور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان، پیسکوسسٹم میں دستیاب120میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کررہاتھااوراب یہ بجلی سسٹم میں شامل کرکے استعمال کی جائے گی جس کے بعدصوبے میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی، پرویز خٹک

ہفتہ 23 مئی 2015 07:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے صوبے بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ کے تمام 126فیڈرزپرلوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے اورصوبے کے کسی بھی حصے میں آئندہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ پیسکوسسٹم میں دستیاب120میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کررہاتھااوراب یہ بجلی سسٹم میں شامل کرکے استعمال کی جائے گی جس کے بعدصوبے میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی اس سے قبل تمام فیڈرزپرچھ گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ ہورہی تھی