پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اتوار 24 مئی 2015 05:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری روکتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ پر شہری حلقوں اور اپوزیشن کے احتجاج کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری روک لی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سمری کو سوچ بچار کے لیے اپنے پاس رکھ لیا ہے۔