ایگزیکٹ سکینڈل معاملے میں پاکستان نے اب تک مدد کی درخواست نہیں کی،برطانوی محکمہ داخلہ

پیر 25 مئی 2015 06:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) برطانوی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ سکینڈل معاملے میں پاکستان نے اب تک مدد کی درخواست نہیں کی اگر ایسا کیا گیا تو برطانیہ تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزیکٹ کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی ڈگریاں جاری کرنے کے حوالے سے تحقیقات کرنے میں پاکستان نے تعاون کی اپیل نہیں کی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اس ضمن میں درخواست کی تو برطانیہ جعلی ڈگری کیس میں بھرپور تعاون کرے گا۔ برطانوی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایگزیکٹ نے برطانیہ میں جعلی ڈگری جاری کئے ہیں۔ برطانیہ میں ایگزیکٹ کی طرح جعلسازی اور قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے۔ 2010ء سے لیکر اب تک 850 سے زائد فراڈ کمپنیوں کو بند کر دیا ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ سنگین ہے برطانیہ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مدد کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :